آئی پی ایل

چنئی نے ویراٹ کی بنگلور کو 6 وکٹ سے ہرایا، پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر

آئی پی ایل 2021 کے دوسرے ہاف میں جہاں آر سی بی کی لگاتار دوسری شکست ہوئی ہے وہیں چنئی سپر کنگس کی یہ لگاتار دوسری جیت ہے ۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس  

چنئی سپر کنگس نے ویراٹ کی رائل چیلنجرس بنگلور کو آئی پی ایل کے مقابلہ میں چھہ وکٹ سے شکست دے دی ۔ اس جیت کے ساتھ چنئی پوانٹس ٹیبل میں سب سے اوپر آ گئی ہے اور یہ اس کی لگاتار دوسری جیت ہے۔ جہاں چنئی کی یہ لگاتار دوسری جیت ہے وہیں بنگلور کی یہ لگاتار دوسری شکست ہے۔

Published: undefined

بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں چھہ وکٹ کے نقصان پر 156 رن بنائے تھےاور چنئی نے 11 گیند پہلے ہی یہ ہدف حاصل کر لیا ۔ اس جیت کے ساتھ چنئی کے اب 14 پوانٹس ہو گئے ہیں ۔ چنئی کی جانب سے سلامی بلے باز رتو راج گائکواڈ نے 26 گیندوں میں 38 رن بنائے اور فاف ڈو پلیسس نے 26 گیندوں میں 31 رن بنائے ۔

Published: undefined

بنگلور کی ٹیم کی شروعات شاندار رہی تھی لیکن چنئی کی کفائتی گیند بازی کی وجہ سے بنگلور زیادہ بڑا اسکور نہیں بنا پائی۔ چنئی کے گیندبازوں نے 10 سے 15 اوور کے درمیان صرف 28 رن دئے اور آخری پانچ اوور میں بنگلور کی ٹیم صرف 38 رن ہی بنا پائی جبکہ بنگلور نے دس اوور میں 90 رن بنائے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined