آئی پی ایل

آئی پی ایل 2023: دہلی پر بڑے فرق سے جیت کے بعد کپتان کے ایل راہل کا بیان، اپنے کھلاڑیوں کی تعریف

آئی پی ایل 2023 کے تیسرے مقابلہ میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور دہلی کیپتلز آمنے سامنے تھیں، جس میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہی لکھنؤ نے بازی مار لی

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر /&nbsp;@IPL</p></div>

تصویر ٹوئٹر / @IPL

 

لکھنؤ: آئی پی ایل 2023 میں گزشتہ شام لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) اور دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کے درمیان کھیلے گیے مقابلہ میں کے لکھنؤ نے جیت حاصل کی۔ 194 رنوں کا ہدف حاصل کرنے اتری دہلی مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر محض 143 رن ہی بنا سکی اور لکھنؤ نے اپنے پہلے میچ میں 50 رنوں سے جیت حاصل کر لی ہے۔

Published: undefined

اس شاندار جیت کے بعد ایل ایس جی کے کپتان کے ایل راہل نے کائل میئرز اور مارک ووڈ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے 25 سے 30 رنز زیادہ بنائے۔ ہمیں پچ کے بارے میں زیادہ نہیں معلوم نہیں تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ اس پچ پر جتنا اسکور ہونا چاہئے تھا ہم نے اس سے 25-30 رنز زیادہ بنا لیے۔ کائل میئرز نے جس انداز میں بیٹنگ کی اور پھر جس انداز کے ساتھ باقی بلے بازوں نے اسپنرز پر حملہ کیا، اس کی وجہ سے اس اچھے اسکور تک پہنچا جا سکا۔‘‘

Published: undefined

کے ایل راہل نے انے گیندبازوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’میدان پر اوس تھی اور میں نے سوچا کہ پچ بلے بازوں کے لیے بہتر ہو جائے گی لیکن ہمارے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ مارک ووڈ کا دن تھا۔ انہوں نے جس طرح کی گیندبازی کی ہر فاسٹ باؤلر کا خواب ہوتا ہے کہ اسی طرح گیندبازی کرے۔ جب کوئی کھلاڑی ایسی لے میں ہوتا ہے اور ایسی کارکردگی دیتا ہے تو ٹیم کے لیے اچھے نتائج آتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

کے ایل راہل نے مزید کہا کہ یہ ایک اہم فتح تھی۔ ہم یہاں سے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایسی ہے کہ ہر دن آپ کو نئے سرے سے شروع کرنا پڑتا ہے۔

قبل ازیں، لکھنؤ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کیریبین بلے باز کائل میئرز کی طوفانی 73 رن کی اننگ کی بدودلت 193 رنوں کا وسیع اسکور بنا دیا۔ لکھنؤ کے نکولس پورن نے 21 گیندوں میں 36 اور آیوش بدونی نے 7 گیندوں میں 18 رنوں کا تعان کیا۔

Published: undefined

لکھنؤ کے تیز گیندباز مارک ووڈ نے دہلی کو شروعاتی 3 جھٹکے دے کر بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ ووڈ نے آخر میں مزید 2 وکٹ لیے اور دہلی کی کمر ہی توڑ دی۔ مارک ووڈ نے 4 اوور میں محض 14 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ 2 وکٹ اویس خان (4 اوور میں 29 رن) اور 2 وکٹ روی بشنوئی (4 اوور میں 31 رن) نے حاصل کیے۔

Published: undefined

دہلی کی طرف سے صرف کپتان وارنر نے 56 رنوں کی قابل ذکر اننگ کھیلی لیکن اس کے لیے انھوں نے 48 گیندوں کا سامنا کیا۔ ریلی روسو دوسرے قابل ذکر بلے باز رہے جنھوں نے 20 گیندوں پر 30 رنوں کی اننگ کھیلی۔ دہلی کے نائب کپتان اکشر پٹیل نے 16 رن اور پرتھوی شا نے 12 رنوں کا تعاون کیا۔ باقی کوئی بھی بلے باز دہائی کا ہندسہ بھی نہیں چھو سکا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined