عالمی خبریں

فرانس میں ’یلو ویسٹ‘ ریلیوں کا سلسلہ جاری، 10000 افراد کی شرکت

جنوبی فرانسیسی شہر مونٹ پلیئر میں پہلے دن احتجاجی مظاہروں میں تقریباً 2000 مظاہرین اکٹھا ہوئے جبکہ منتظمین نے دعویٰ کیا کہ حقیقی اعداد و شمار تقریباً 5000 تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پیرس: فرانس میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مہم کے 30 ویں ہفتہ تقریباً 10300 افراد یلو ویسٹ ریلی میں شامل ہوئے۔

Published: undefined

بی ایف ایم ٹی وی چینل نے ہفتہ کو فرانس کی وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ رپورٹ دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تقریبا 1100 کارکن صرف پیرس میں آج کی ریلیوں میں شامل ہوئے۔

Published: undefined

جنوبی فرانسیسی شہر مونٹ پلیئر میں پہلے دن احتجاجی مظاہروں میں تقریباً 2000 مظاہرین اکٹھا ہوئے جبکہ منتظمین نے دعویٰ کیا کہ حقیقی اعداد و شمار تقریباً 5000 تھی۔

Published: undefined

ریلیوں کے دوران پولس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور پانی کی بوچھار کی کیونکہ مظاہرین نے دکان کی کھڑکیوں کو توڑنا شروع کر دیاتھا، ایک ٹرام اسٹاپ کو نقصان پہنچایا، گتے کے ڈبوں میں آگ لگا دی اور کچھ مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔ رپورٹ کے مطابق پولس نے سات افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Published: undefined

ایندھن ٹیکس میں اضافہ کی حکومت کی اسکیموں کے خلاف نومبر کے وسط میں ’یلو ویسٹ‘ ریلیاں شروع ہوئیں، اگرچہ فرانس کے حکام نے ایندھن ٹیکس بڑھانے کی اپنی اسکیم کو چھوڑ دیا ہے اور ملک کی سماجی و اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے دیگر اقدامات کی شروعات کی ہے، اس کے باوجود حکومت کی پالیسیوں پر وسیع پیمانہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے لئے مظاہرین ہر ہفتے فرانس کی سڑکوں پر اتر آتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined