عالمی خبریں

ڈبلو ایچ او کے سربراہ نے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کا کیا اعادہ

 ٹیدروس نے  بحران کے ذہنی صحت کے اثرات کا جائزہ لینے، تکنیکی امداد میں اضافہ کرنے اور شراکت داروں کے ساتھ ہیلتھ ایجنسی کے کام کو مضبوط کرنے کی بھی اپیل کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی کی  اپنی اپیل کا اعادہ کیا۔ واضح رہے  ٹیڈروس نے یہ اپیل جنیوا میں اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ پریس کانفرنس میں کی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ  ڈائریکٹر جنرل نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صحت کی صورتحال پر ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے خصوصی اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کو ’’اہم‘‘ قرار دیا، جس میں طبی عملے سمیت غزہ میں انسانی امداد کی فوری، پائیدار اور بلا روک ٹوک منتقلی کی اپیل کی گئی تھی۔

Published: undefined

قرارداد میں ٹیڈروس سے بحران کے صحت عامہ کے اثرات کے بارے میں رپورٹنگ جاری رکھنے، بحران کے ذہنی صحت کے اثرات کا جائزہ لینے، تکنیکی اور مادی امداد میں اضافہ کرنے اور شراکت داروں کے ساتھ ہیلتھ ایجنسی کے کام کو مضبوط کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined