عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ جنگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے: ایران

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور جنگ جیسے حالات اختیار کیے ہوئے ہے۔ اس دوران ٹرمپ نے ایران کو کھلی جنگ کی دھمکی دی ہے، جس کے جواب میں ایران نے بھی دوبارہ جنگ شروع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایرانی فوج نے ایک بار پھر اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ ایرانی عسکری قیادت کے مطابق دستیاب شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکہ کسی بھی معاہدے یا سفارتی سمجھوتے کا پابند نہیں رہتا۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی پر غور  کرنےکے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے۔

Published: undefined

امریکی صدر اس سے قبل بھی متعدد بار ایران کو خبردار کر چکے ہیں کہ وہ جنگ بندی برقرار رکھے اور آبنائے ہرمز کو کھول دے، جو عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ ہے۔ تاہم ایران اس مطالبے کو ماننے کے لیے تیار نہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھتی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ایرانی فوجی ہیڈکوارٹر کے نائب سربراہ محمد جعفر اسدی نے سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے ذریعہ جاری بیان میں کہا کہ امریکی حکام کے بیانات اور اقدامات زیادہ تر میڈیا پر اثرانداز ہونے کے لیے ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق امریکہ کا پہلا مقصد تیل کی قیمتوں میں کمی کو روکنا اور دوسرا اپنی پیدا کردہ صورتحال سے نکلنے کی کوشش کرنا ہے۔ اسدی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی نئی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب ایران-امریکہ کشیدگی کے دوران ایک افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا، جس میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے 14 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب جنگ کے دوران گرائے گئے غیر پھٹے بم اچانک پھٹ گئے۔ یہ واقعہ تہران کے شمال مغرب میں واقع زنجان شہر کے قریب پیش آیا اور سات اپریل کو جنگ بندی کے آغاز کے بعد یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنگ کے دوران کلسٹر بم اور دیگر بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا تھا، جو اب بھی خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ادھرڈونالڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تجاویز سے وہ مطمئن نہیں ہیں اور سفارت کاری کے ساتھ ساتھ فوجی کارروائی کا آپشن بھی کھلا رکھا گیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن حالات پیچیدہ ہیں اور ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو اندرونی اختلافات کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ سازی کا عمل کمزور نظر آ رہا ہے۔ ان کے مطابق ایرانی قیادت بٹی ہوئی ہے اور اس کے اندر ہم آہنگی کا فقدان پایا جاتا ہے، جس کے باعث کسی واضح پیش رفت میں رکاوٹ آ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined