عالمی خبریں

تاجکستان میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل

بختیار نے کہا ’’شہریوں کی حمایت سے جمہوریہ تاجکستان کے قوانین کے مطابق آزادانہ اور جمہوری طریقے سے انتخابات منعقد کیے گئے اور اس دوران کوئی شکایت یا خلاف ورزی درج نہیں کی گئی‘‘۔

تصویر گیٹی ایمج
تصویر گیٹی ایمج 

تاجکستان : وسطی ایشیائی ملک تاجکستان میں جمہوری اور آزادانہ طریقے سےاتوار کے روز میں پارلیمانی انتخابات منعقد کیے گئے، جس کے نتائج کا اعلان پیر کے روز یعنی آج کیا جائے گا۔ مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین بختیار نے اتوار کی شام ووٹنگ ختم ہونے کے بعد یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا ’’شہریوں کی حمایت سے جمہوریہ تاجکستان کے قوانین کے مطابق آزادانہ اور جمہوری طریقے سے انتخابات منعقد کیے گئے اور اس دوران کوئی شکایت یا خلاف ورزی درج نہیں کی گئی‘‘۔

Published: undefined

مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین بختیار نے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا علان مقامی وقت کے مطابق پیر کے روز صبح دس بجے کیا جائے گا اور ملک میں شام تین بجے تک 70 فیصد سے زائد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ تاجکستان میں سات سال کے لئے صدر منتخب ہوتا ہے اور طویل عرصے سے ملک کے صدر امام علی رحمان سمیت پانچ امیدوار صدر کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تاہم یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اس بار بھی سابق صدر امام علی رحمان ہی جیتیں گے اور وہ پانچویں بار اقتدار سنبھالیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined