عالمی خبریں

امریکی وزیر خزانہ کو اب بھی امید ہے کہ ہندوستان امریکہ تعلقات مضبوط رہیں گے

امریکہ نے روس سے تیل اور ہتھیار خریدنے پر ہندوستان پر 25 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ دونو ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکہ نے روس سے تیل خریدنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی  مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگا دیا ہے۔ 25 فیصد ٹیرف پہلے سے ہی لاگو ہیں، لہذا ہندوستان سے امریکہ جانے والی مصنوعات کو کل سے 50 فیصد کے بھاری ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سب کے درمیان امریکی وزیر خزانہ کو امید ہے کہ ہندوستان اور امریکہ ایک دن ضرور اکٹھے ہوں گے۔

Published: undefined

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے تاہم امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات مضبوط رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور امریکہ سب سے بڑی معیشت ۔ آخر میں ہم اکٹھے ہوں گے۔

Published: undefined

بیسنٹ نے واضح طور پر کہا کہ ابھی تک تجارتی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان کا رویہ اب تک سطحی رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  توقع تھی کہ مئی یا جون تک کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔ لیکن ہندوستان بہت محتاط انداز میں آگے بڑھا ۔ بیسنٹ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان نے روسی تیل سے فائدہ اٹھایا ہے اور یہ تنازعہ کی ایک بڑی وجہ ہے۔

Published: undefined

بیسنٹ نے اعتراف کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پیچیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان اعلیٰ سطح پر بہت اچھے تعلقات ہیں لیکن معاملہ صرف روسی تیل کا نہیں ہے۔ بیسنٹ نے مزید کہا کہ امریکہ کو ہندوستان کے ساتھ بہت بڑا تجارتی خسارہ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جب تجارت میں تصادم ہوتا ہے تو خسارے والے ملک (امریکہ) کو فائدہ ہوتا ہے۔ سرپلس والے ملک (ہندوستان) کو فکر کرنی چاہیے۔ ہندوستان بھلے ہی امریکہ کو چیزیں بیچ رہا ہو لیکن اس کے اپنے ٹیرف بہت زیادہ ہیں۔

Published: undefined

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان کی روپے میں تجارت تشویشناک ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہندوستانی روپیہ اس وقت ڈالر کے مقابلے میں ہر وقت کم ترین سطح پر ہے۔ مجھے بہت سی چیزوں کی فکر ہے، لیکن روپیہ ریزرو کرنسی بننا ان میں سے ایک نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined