
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ (فوٹو سوشل میڈیا)
امریکہ نے پاکستان میں ایک بڑا اسٹرٹیجک قدم اٹھایا ہے۔ سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکہ نے پاکستان کے پشاور واقع اپنے قونصل خانے کو پوری طرح سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اچانک ایک جھٹکے میں نہیں لیا گیا ہے بلکہ اسے مرحلہ وار طریقے سے یعنی آہستہ آہستہ نافذ کیا جائے گا۔ امریکہ کے اس اہم فیصلے سے پاکستان میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ وہیں امریکہ نے دنیا کو صاف کر دیا ہے کہ اس کے لیے اپنے سفارت کاروں اور ملازمین کی جان کی حفاظت سب سے زیادہ ضروری ہے اور وہ اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا ہے۔
Published: undefined
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے منگل کے روز سرکاری بیان جاری کر کے اس فیصلے کی اطلاع دی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اپنے پشاور قونصل خانے کے کام کاج کو ہمیشہ کے لیے سمیٹ رہا ہے۔ اب تک پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبے کے ساتھ اسٹرٹیجک بات چیت اور کام کاج کی جو ذمہ داری پشاور قونصل خانے کے پاس تھی، وہ اب سیدھے اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے کو سونپ دی جائے گی۔ اس قدم سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے اس علاقے میں امریکہ اپنے ملازمین کی حفاظت کے حوالے سے کتنا فکر مند ہے۔
Published: undefined
اس اہم فیصلے کو لے کر امریکی محکمہ خارجہ نے صورتحال پوری طرح صاف کر دی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہمارے سفارتی اہلکاروں کی حفاظت اور وسائل کے مناسب انتظامات کو پیش نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ پشاور اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی کی صورتحال ہمیشہ دنیا کے لیے تشویش کا موضوع رہی ہے۔ ایسے حالات میں امریکہ اپنے افسران کی جان کو کسی بھی طرح کے خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا ہے۔ قونصل خانہ بند کرنے کا سیدھا مطلب ہے کہ امریکہ اب وہاں کسی بھی طرح کا خطرہ مول لینے کے موڈ میں بلکل نہیں ہے۔
Published: undefined
اس اہم معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے امریکہ نے کہا کہ پشاور میں قونصل خانہ بند ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پاکستان کے ساتھ اس کے اسٹرٹیجک رشتے ختم ہو رہے ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے اس کی پالیسیاں اور ترجیحات پہلے کی طرح مضبوط اور مستحکم رہیں گی۔ امریکہ خیبر پختونخوا کے لوگوں اور وہاں کے افسران کے ساتھ لگاتار بات چیت کرتا رہے گا۔ اس کا خاص مقصد آپسی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا، علاقائی سلامتی کو مضبوط کرنا اور امریکی لوگوں کے مفاد کو آگے بڑھانا ہے۔
Published: undefined
پشاور میں قونصل خانہ بند ہونے کے بعد بھی امریکہ کا اسٹرٹیجک مشن پاکستان میں کام کرتا رہے گا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یقین دلایا ہے کہ امریکہ کا مشن پاکستان میں باقی مقامات پر پوری طرح فعال رہے گا۔ اسلام آبادڈ کراچی اور لاہور میں موجود امریکی قونصل خانے اور افسران پہلے کی طرح ہی اپنا کام کرتے رہیں گے۔ ان تینوں بڑے شہروں کے ذریعہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات آگے بڑھائے جائیں گے۔ اس لیے پشاور سے ہٹنے کے باوجود امریکہ کی پاکستان میں اسٹرٹیجک موجودگی پوری مضبوطی کے ساتھ برقرار رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: سوشل میڈیا