عالمی خبریں

چین پر زیادہ دے رہا توجہ ڈبلیو ایچ او، فنڈنگ پر لگائیں گے روک: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ”جب میں نے چین کے لیے سفر پر پابندی لگائی تو ڈبلیو ایچ او مجھ سے متفق نہیں تھا اور انھوں نے میری تنقید کی۔ وہ کئی چیزوں کے بارے میں غلط تھے۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس نے امریکہ میں کہرام مچا رکھا ہے۔ ہر دن یہاں پر ریکارڈ اموات ہو رہی ہیں۔ اس درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس مہلک بیماری سے نمٹنے کے معاملوں کو لے کر عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او جین پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔

Published: undefined

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ "ڈبلیو ایچ او کو امریکہ نے بڑے پیمانے پر معاشی مدد دی ہے۔ جب میں نے چین کے لیے سفر پر پابندی لگائی تو وہ (ڈبلیو ایچ او) مجھ سے متفق نہیں تھے اور انھوں نے میری تنقید کی۔ وہ کئی چیزوں کے بارے میں غلط تھے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ان کی توجہ چین پر زیادہ ہے۔ ہم ڈبلیو ایچ او پر خرچ کی جانے والی فنڈنگ پر روک لگانے جا رہے ہیں۔"

Published: undefined

ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت اس ادارہ کے فنڈنگ کا بڑا ذریعہ امریکہ ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ڈبلیو ایچ او پر خرچ کیے جانے والے رقم پر پابندی لگانے جا رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او چین کے حق میں جانبدار معلوم ہو رہا ہے، جو کہ مناسب نہیں ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر پہلے بھی اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والی کئی ایجنسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ بہر حال، چین اور اٹلی کے بعد امریکہ میں کورونا وائرس کا سب سے زیادہ قہر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ امریکہ میں روزانہ اس انفیکشن کی وجہ سے سینکڑوں جانیں جا رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں امریکہ میں ریکارڈ 2000 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined