
سوشل میڈیا
نئی دہلی: ایران جنگ کے باعث عالمی تیل بازار میں پیدا ہونے والی بے یقینی کے درمیان امریکہ نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے روس کو عارضی رعایت دے دی ہے۔ اس رعایت کے تحت روس آئندہ 30 دن تک ہندوستان کو خام تیل فروخت کر سکے گا۔ اس فیصلے سے سمندر میں رکے روسی تیل بردار جہازوں کے لیے راستہ کھلنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت نے عالمی تیل بازار پر بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کے مقصد سے یہ عارضی اجازت دی ہے۔ کئی مہینوں سے روس کے متعدد تیل ٹینکر سمندر میں کھڑے تھے کیونکہ خریدار اور ادائیگی کے نظام سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث ان کی ترسیل رک گئی تھی۔
خبر رساں ادارہ رائٹرز کے مطابق امریکہ کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ واشنگٹن نے روس کے توانائی شعبے پر عائد پابندیوں کے باوجود بعض مخصوص ترسیلات کو آگے بڑھانے کے لیے 30 دن کی عارضی چھوٹ کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد عالمی تیل سپلائی میں ممکنہ خلل کو کم کرنا بھی بتایا جا رہا ہے۔؎
Published: undefined
روس کے کئی تیل بردار جہاز اس وجہ سے سمندر میں رکے ہوئے تھے کہ حالیہ امریکی پابندیوں کے بعد بیمہ، ادائیگی اور بندرگاہوں میں داخلے سے متعلق کئی سوالات پیدا ہو گئے تھے۔ امریکہ نے روسی تیل کی نقل و حمل سے وابستہ بعض شپنگ کمپنیوں اور ٹینکروں پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس کے باعث کئی جہاز اپنی منزل تک پہنچنے کے باوجود تیل اتارنے کے منتظر رہے۔
اسی صورتحال کے سبب ہندوستان کی تیل صاف کرنے والی کمپنیوں نے بھی کچھ عرصے کے لیے محتاط رویہ اختیار کیا تھا۔ انہیں اندیشہ تھا کہ کہیں روسی تیل خریدنا پابندیوں کی خلاف ورزی میں شامل نہ ہو جائے، اسی لیے کئی جہاز ساحل کے قریب کھڑے رہے۔
Published: undefined
تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی سرکاری تیل ریفائنری کمپنیاں، جن میں انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن، ہندستان پیٹرولیم کارپوریشن اور مینگلور ریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکلز لمیٹڈ شامل ہیں، روسی خام تیل کی خریداری کے لیے تاجروں سے بات چیت کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سرکاری ریفائنریوں نے پہلے ہی تقریباً دو کروڑ بیرل روسی خام تیل خریدنے کے معاہدے کر لیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ روسی تیل کی سپلائی کی دوبارہ بحالی کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندستان پیٹرولیم کارپوریشن اور مینگلور ریفائنری کو روسی خام تیل کی آخری بڑی کھیپ گزشتہ نومبر میں موصول ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined