عالمی خبریں

افغانستان میں بڑا حملہ، گورنر قندھار، پولس سربراہ اور انٹیلی جنس چیف کا قتل

خانہ جنگی کے شکار افغانستان میں قندھار کے گورنر، پولس سربراہ اور انٹیلی جنس چیف کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گورنر کے محافظوں نے ہی ان کا قتل کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا افغانستان میں ہوئے حملہ میں پولس چیف جنرل عبد الرزاق بھی ہلاک ہوئے ہیں

کابل: خانہ جنگی کی صورت حال سے دوچار افغانستان میں بڑا حملہ ہوا ہے۔ صوبہ قندھار کے گورنر پر انہیں کے سیکورٹی گارڈز نے گولی چلائی جس کی زد میں آکر  گورنر قندھار، پولس چیف اور افغان جنرل سمیت متعدد اہم شخصیات ہلاک جبکہ 2 امریکیوں سمیت  کئی افراد  زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حملہ گورنر کمپاؤنڈ میں انجام دیا گیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی جنرل اسکاٹ ملر بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم افغان رکن پارلیمنٹ خالد پشتون نے گورنر قندھار، پولس چیف اور انٹیلی جنس چیف کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

Published: undefined

افغانستان کے نیوز چینل ٹولو نیوز کے مطابق گورنر کمپاؤنڈ میں میٹنگ کے بعد سبھی لوگ جا رہے تھے تبھی ایک گارڈ نے گولی باری کا آغاز کر دیا، اس کے بعد کئی اور گارڈوں نے بھی گولی باری کرنی شروع کر دی۔

Published: undefined

صدر افغانستان کے دفتر سے کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ قندھار کے وقعہ کو لے کر صدر اشرف غنی قوم سے خطاب کریں گے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس ٹوئٹ کو اپنے ہینڈل سے ری ٹوئٹ کیا ہے۔

قبل ازیں اگست مہینے میں افغانستان کی راجدھانی کابل میں راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا تھا جب صدر اشرف غنی خطاب کر رہے تھے۔ حالانکہ راکٹ حملہ کی آواز سن کر بھی اشرف غنی نے اپنے خطاب کو بند نہیں کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ دہشت گرد راکٹ حملہ کر کے بھی ملک کی ترقی کو روک نہیں پائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر