سوشل میڈیا
امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ ایران پر کئے گئے حملے میں سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد پاکستان میں شروع ہونے والے مظاہروں کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اتوار کو کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ کرنے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 مظاہرین کی موت ہوگئی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی پولیس کے علاوہ امریکی میرینز نے بھی مظاہرین پر گولیاں چلائی تھیں۔ اس کے بعد امریکہ نے پاکستان کو بڑا دھچکا دیا اور تمام نئے ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیئے۔
Published: undefined
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حکام نے کہا کہ میرینز کی فائرنگ کو امریکی سفارتی تنصیب کے خلاف طاقت کا غیر معمولی استعمال سمجھا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوئے۔ یہ ہنگامہ اس وقت ہوا جب مظاہرین کراچی واقع امریکی قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ میرینز کی گولی سے کسی احتجاجی کی موت ہوئی ہے یا نہیں۔ مقامی حکام نے کہا کہ ’سیکورٹی اہلکاروں‘ نے فائرنگ کی لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ وہ امریکی میرینز تھے یا پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز یا پاکستانی پولیس۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال دیکھا جا رہا ہے۔ کچھ ویڈیوز میں ایک احتجاجی کو قونصل خانے کی طرف ہتھیار اٹھاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ ایران کی حمایت میں مظاہرے پاکستان کے کئی شہروں تک پھیل چکے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کم از کم 26 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ جس کی وجہ سے حکومت نے بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، امریکی سفارت خانے نے ’موجودہ سیکیورٹی صورتحال‘ کا حوالہ دیتے ہوئے تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں۔ اس حکم کا اطلاق اسلام آباد سفارتخانے کے ساتھ ساتھ لاہور اور کراچی کے قونصل خانوں پر بھی ہوگا۔ سفارتخانے نے بتایا کہ یہ منسوخی 6 مارچ تک نافذ رہے گی۔ کراچی میں امریکی قونصل خانے کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ لاہور اور اسلام آباد میں امریکی مشن کے باہر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پاکستان میں دنیا کی دوسری سب سے بڑی شیعہ آبادی ہے اور ایران کے واقعات یہاں تیزی سے گونج رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined