عالمی خبریں

امریکہ میں میتوں کے لئے قبرستان کا بحران، جزیرے پر تیار کی گئی اجتماعی قبر

نیویارک میں کورونا وائرس کے نئے 10 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپتالوں میں سہولیات کم پڑ گئیں اور لاشوں کی اجتماعی تدفین کی جا رہی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امریکہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہو رہی ہیں اور صحت کا بہترین نظام رکھنے والا یہ ملک بھی اس مہلک وائرس کے آگے بے بس نظر آتا ہے۔ دریں اثنا، نیوریارک میں مہلک کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی 40 میتوں کو سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔

Published: 12 Apr 2020, 7:00 AM IST

نیویارک میں کورونا وائرس کے نئے 10 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپتالوں میں سہولیات کم پڑ گئیں اور لاشوں کی اجتماعی تدفین کی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں تابوتوں کو ایک بڑے گڑھے میں دفن کیا جا رہا ہے اور تدفن کرنے والوں نے مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی لباس بھی زیب تن کر رکھے ہیں۔

Published: 12 Apr 2020, 7:00 AM IST

ڈرون کیمرے کے ذریعے اتاری گئی یہ تصاویر نیویارک کے جزیرے ہارٹ کی ہے جہاں لاوارث لاشوں اور جن کے اہل خانہ تدفن کے اخراجات نہیں اُٹھا سکتے انہیں سرکار کی جانب سے دفنایا جاتا ہے اور اب کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کو بھی یہاں دفنایا جا رہا ہے۔

Published: 12 Apr 2020, 7:00 AM IST

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18761 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Published: 12 Apr 2020, 7:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Apr 2020, 7:00 AM IST