عالمی خبریں

امریکہ: ورجینیا کے کالج میں بندوق بردار کا حملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

امریکی ریاست ورجینیا کے برج واٹر کالج کیمپس میں ایک بندوق بردار نے دو پولیس افسران کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ اطلاع کالج کے عہدیدار نے ایک بیان میں دی ہے

تصویر بشکریہ richmond.com
تصویر بشکریہ richmond.com 

واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا کے برج واٹر کالج کیمپس میں ایک بندوق بردار نے دو پولیس افسران کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ اطلاع کالج کے عہدیدار نے ایک بیان میں دی ہے۔

Published: undefined

کالج کے اہلکار نے منگل کو کیمپس کمیونٹی کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا ’’آج ہمارے کیمپس کمیونٹی نے ایک المناک سانحہ کا سامنا کیا‘‘ ۔ انہوں نے کہا ’’برج واٹر کالج کے دو افراد کے خلاف بلاوجہ تشدد کیا گیا تھا۔ اس دکھ، غم اور خوف کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا جس کی وجہ سے ہم سبھی غصہ میں ہیں‘‘۔

Published: undefined

فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے کمپاؤنڈ کے پولیس اہلکاروں کی شناخت جان پینٹر اور جے جے جیفرسن کے طور پر ہوئی ہے۔ بیان سے قبل ورجینیا پولیس نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث مشتبہ شخص کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined