عالمی خبریں

حقوق انسانی کی خلاف ورزی: امریکہ کی ویزا پابندیوں کے بعد مشکل میں چین

امریکہ نے بھی حقوق انسانی کی خلاف ورزی معاملہ پر چین کے خلاف بڑا قدم اٹھا دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے چینی کمیونسٹ پارٹی افسران پر ویزا پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہانگ کانگ میں جمہوری آوازوں کو کچلنے اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی پر چین بری طرح سے مشکل میں پھنس گیا ہے۔ قوام متحدہ کے آزاد ماہرین نے چین میں بنیادی آزادی کے استحصال پر فکر کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل (ایچ آر سی) سے گزارش کی ہے کہ وہ چین میں حقوق انسانی کی نگرانی کے لیے سبھی مناسب تدبیر کرنے کے لیے فوری کام کرے۔

Published: 27 Jun 2020, 9:11 AM IST

اس درمیان امریکہ نے ہانگ کانگ میں مظاہروں پر بربریت اور استحصال کو لے کر چین کے خلاف بڑا قدم اٹھا دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ہانگ کانگ کی خود مختاری اور حقوق انسانی کو کمزور کرنے کے لیے ذمہ دار چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) افسران پر ویزا پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

Published: 27 Jun 2020, 9:11 AM IST

اقوام متحدہ کے ماہرین نے بین الاقوامی طبقہ سے اجتماعی اور نتیجہ خیز کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سی پی پی کی حکومت اپنے بین الاقوامی ذمہ داریوں اور اپنے شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی بند کرے۔ اقوام متحدہ حقوق انسانی ہائی کمشنر دفتر (او ایچ سی ایچ آر) کے ذریعہ جاری ایک بیان میں ماہرین نے یہ بات کہی ہے جو حقوق انسانی کونسل کے خصوصی عمل کا حصہ بھی ہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 9:11 AM IST

ان ماہرین نے کہا ہے کہ یہ چین میں حقوق انسانی کی حالت پر نئے سرے سے دھیان دینے کا وقت ہے۔ انھوں نے خصوصی طور پر ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریشن ریجن (ایس ے آر)، ژنجیانگ خودمختار علاقہ، تبت خود مختار علاقہ اور ملک بھر میں حقوق انسانی محافظوں کے اقلیتوں کے خلاف اٹھائے جا رہے اقدام پر روک لگانے پر زور دیا ہے۔ انھوں نے اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل سے گزارش کی ہے کہ وہ چینی حقوق انسانی رسموں کی نگرانی کے لیے سبھی مناسب تدبیر کرنے کے لیے فوری طور سے کام کریں۔

Published: 27 Jun 2020, 9:11 AM IST

گروپ نے خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے، چین میں حقوق انسانی کے حالات کی قریبی نگرانی، تجزیہ کرنے اور سالانہ بنیاد پر رپورٹ کرنے کے لیے ایک غیر جانبدار اور آزاد اقوام متحدہ نظام کے قیام کرنے... جیسے کہ اقوام متحدہ کا ایک خصوصی سفیر، ایچ آر سی کے ذریعہ مقرر ماہرین کی ایک کمیٹی یا جنرل سکریٹری کا ایک خصوصی سفیر... کے لیے ایک خصوصی اجلاس بلانے کی سفارش کی ہے۔ چین میں خصوصی طور سے ہانگ کانگ ایس اے آر، ژنجیانگ خود مختار علاقہ اور تبگ خود مختار علاقہ میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھانے کے لیے کہا گیا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ سبھی رکن ممالک اور اقوام متحدہ ایجنسیوں کو چین کے ساتھ اپنے ڈائیلاگ اور لین دین میں خصوصی طور سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ چین اپنے حقوق انسانی کی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

Published: 27 Jun 2020, 9:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 9:11 AM IST