عالمی خبریں

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد اقوام متحدہ متحرک، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جانی چاہیے۔ امن صرف اور صرف مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سلامتی کونسل (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سلامتی کونسل (فائل)، تصویر آئی اے این ایس

 

ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہفتے کو ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس بحرین، کولمبیا، چین، روس اور فرانس  کی اپیل پر بلایا گیا ہے۔ وہیں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر عالمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں۔ اس دوران اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نہایت سخت اور واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ دنیا ایک سنگین بحران کے دہانے پر کھڑی ہے۔

Published: undefined

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر تمام رکن ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت دیتا ہے، اور کسی بھی ملک کے خلاف طاقت کا استعمال عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انتونیو گوتریس نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں نے عالمی امن کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق ایران کے کم از کم 20 شہری حملوں کا نشانہ بنے جو تشویشناک اور ناقابل قبول ہے۔

Published: undefined

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جانی چاہیے۔ امن صرف اور صرف مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ اس دوران اسرائیلی حکام کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کا بھی ذکر کیا گیا۔ اس حوالے سے گوتریس نے محتاط مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں اس وقت کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکتا۔

Published: undefined

وہیں اقوام متحدہ میں فرانس کے مندوب نے ایران پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے کو امن کی ضرورت ہے اور سیکیورٹی کونسل کو مذاکرات کے راستے کو ہموار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے عالمی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو یاد رکھنا چاہیے کہ طاقت کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بحرین کے مندوب نے اپنی تقریر میں ایران کے اقدامات کو ایک سنگین دھچکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، خاص طور پر بحرین کی شہری آبادی پر گرنے والے میزائل حملوں کو۔

Published: undefined

بحرین کی خودمختاری پر یہ حملہ ناقابل برداشت ہے اور ہم نے کویت، یواےای اور اردن پر بھی حملوں کی اطلاعات موصول کی ہیں۔ چین کے مندوب نے ایران پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملہ خطے کو جنگ کے دہانے پر لے گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران مذاکرات کی میز پر آئیں۔ اس دوران ایران یواین سیکورٹی کونسل اور سیکریٹری جنرل کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اقوام متحدہ سے ’عالمی امن کی ذمہ داری‘ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined