
تصویر:انڈین ایئرفورس’ایکس‘ہینڈل
ملک کا فخر کہے جانے والے تیجس لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ نمائش کے دوران دبئی ایئر شو میں جمعہ کے روز حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ ایئر کرافٹ زمین سے ٹکراتے ہی آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔ اس حادثے میں فضائیہ کے بہادر پائلٹ ونگ کمانڈر نمنش سیال شہید ہو گئے۔ اب ان کے جسد خاکی کو ہندوستان روانہ کرنے سے پہلے دبئی میں متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی فوج نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
Published: undefined
یہ معلومات ہندوستانی فضائیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ کے ذریعے شیئر کی ہیں۔ خراج تحسین پیش کرتے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انڈین ایئرفورس، ونگ کمانڈر نمنش سیال کے المناک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے، جنہوں نے دبئی ایئر شو میں ہوئے تیجس ایئر کرافٹ حادثے میں اپنی جان گنوادی۔ ایک وقف فائٹر پائلٹ اور مکمل طور پر پیشہ ور، انہوں نے غیر متزلزل عزم، بہترین مہارت اور خدمت کےمضبوط جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کی۔
Published: undefined
ان کی شاندار شخصیت نے انہیں خدمت کے لیے وقف زندگی کے ذریعہ بہت اعزازسے نوازا۔ یہ یو اے ای کے افسران، ساتھیوں، دوستوں اور ہندوستانی سفارتخانے کے افسران کی طرف سے دی گئی وداعی میں نظر آیا۔ اس گہرے دُکھ کی گھڑی میں انڈین ایئر فورس ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کی ہمت، لگن اور اعزاز کی وراثت کا احترام کرتی ہے۔ ان کی خدمت کو تشکر کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔
Published: undefined
اس سانحہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ نمنش ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع کی تحصیل نگروٹا بگوان کے گاؤں پٹیالکر کے رہنے والے تھے۔ وہ نہایت پرسکون طبیعت کے آدمی تھے۔ انہوں نے شروع سے ہی قوم کی خدمت کا خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم سوجان پور ٹیرا کے سینک اسکول میں مکمل کی، وہی اسکول جس نے ملک کو کئی بہترین فوجی اور ایئر فورس کے افسردیئے ہیں۔
Published: undefined
بچپن سے ہی پڑھائی اور کھیل میں ماہر نمنش کا خواب فضائیہ میں شامل ہونے کا تھا۔ انہوں نے 24 دسمبر2009 کو فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں تیجس کے علاوہ کئی طیارے اڑانے کا تجربہ تھا۔ وہ تیجس کی تیسری اسکواڈرن کا حصہ تھے۔ انہیں دبئی ایئر شو میں تیجس کو دنیا کے سامنے نمائش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined