عالمی خبریں

ٹیکساس: چرچ میں فائرنگ، دو افراد ہلاک، حملہ آور ڈھیر

شہر کے پولیس سربراہ جے پی بیورنگ نے بتایا کہ حملہ آور اتوار کی صبح ویسٹ فری وے چرچ آف کرائسٹ میں گھسا اور کچھ دیر کے لئے اندر ہی بیٹھا رہا۔ پھر اچانک اٹھا اور فائرنگ شروع کر دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے چرچ سروس کے دوران دو افراد گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ چرچ کی سیکورٹی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ شہر کے پولیس سربراہ جے پی بیورنگ نے بتایا کہ حملہ آور اتوار کی صبح ویسٹ فری وے چرچ آف کرائسٹ میں گھسا اور کچھ دیر کے لئے اندر ہی بیٹھا رہا۔ پھر اچانک اٹھا اور فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آنے سے دوافراد کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چرچ میں تعینات سیکورٹی ٹیم نے حملہ آور کو فوری طور پر مار گرایا۔

Published: undefined

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈلاس فورٹ ورتھ علاقے کے انچارج ایجنٹ میتھیو ڈيسرنو نے بتایا کہ وہ لوگ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حملے کے پیچھے کا مقصد کیا تھا۔ حملہ کی ویڈیو فوٹیج میں حملہ آور اپنے ہاتھ میں اس وقت تک بندوق پکڑے نظر آ رہا ہے جب تک کہ اسے ڈھیر نہیں کر دیا گیا۔

Published: undefined

اس دوران ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ میں لوگوں کی موت پر اظہارتعزیت کی ہے۔ انہوں نے حملہ آور کو مار گرانے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعائیہ مقام مقدس ہوتے ہیں اور ان مقامات پر ایسی کارروائیوں کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined