عالمی خبریں

ٹرمپ کے ’دشمن‘ پاویل نے امریکہ میں مچا دیا طوفان! شیئر بازار میں کہرام، ہندوستان بھی اثر انداز

فیڈ چیئرمین نے مغربی ایشیا میں کشیدگی پر توجہ دی اور انرجی پرائز میں اضافے کے ساتھ ہی سپلائی چین میں رکاوٹ کے گلوبل خطرے پر بات کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیا، جس کی وجہ سے شرح مہنگائی اونچی سطح برقرار ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس

 

فیڈ چیئرمین کی جانب سے امریکی شرح پالیسی میں کسی طرح کی تبدیلی نہ کئے جانے سے امریکہ میں اُٹھے طوفان کا اثر جمعرات کو ہندوستانی شیئر بازار پر بھی دیکھنے کو ملا۔ سینسیکس-نفٹی دونوں انڈیکس کھلنے کے ساتھ ہی کریش ہو گئے۔ بامبے اسٹاک ایکسچنج کا 30 شیئروں والا سینسیکس خراب اوپننگ کے ساتھ 900 پوائنٹس سے زیادہ  نیچے چلا گیا وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی انڈیکس بھی بڑی حد تک ٹوٹ گیا اور کھلتے ہی 200 پوائنٹس سے زیادہ کا غوطہ لگاتا نظر آیا۔

Published: undefined

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دشمن مانے جانے والے فیڈ چئیرمین جیروم پاویل نے یو ایس فیڈ کی اپنی آخری میٹنگ میں ایک بار پھر سے امریکی پالیسی شرح کو مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی ان میں کسی بھی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ مغربی ایشیا میں کشیدگی اور اس کی وجہ سے مہنگائی کے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے فیڈ نے یو ایس پالیسی شرحیں جوں کی توں رکھی ہیں۔ اس کا اثر امریکی شیئر بازاروں میں گراوٹ کے طور پر نظر آیا تو ہندوستان سمیت ایشیائی شیئر مارکیٹ بھی کریش ہوگئے۔

Published: undefined

گلوبل شیئر بازاروں میں مچے کہرام کے درمیان ہندوستانی شیئر بازار میں آئی اس بڑی گراوٹ کے درمیان بی ایس ای ایس سینسیکس نے اپنے پچھلے بند 77496 کے مقابلے تیز گراوٹ کے ساتھ 77014 پر کھلا اور پھر یہ لگاتار پھسلتا چلا گیا۔ کچھ ہی منٹوں میں سینسیکس 900 پوائنٹس سے زیادہ کا غوطہ لگا کر 76500 کی سطح پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

این ایس ای نفٹی کا حال بھی سینسیکس جیسا ہی رہا۔ یہ 50 شیئروں والا انڈیکس اپنے پچھلے بند 24177 کے مقابلے میں تیز گراوٹ کے ساتھ 23996 پر کھلا تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کچھ ہی دیر میں نفٹی 280 پوائنٹس سے زیادہ کی گراوٹ کے ساتھ  23864 کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آیا۔ شیئر مارکیٹ کریش کے دوران جن 10 شیئروں میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھنے کو ملی ان میں بی ایس ای لارج کیپ زمرہ میں شامل ایترنال شیئر (3.15 فیصد)، انڈیگو شیئر ( 2.87 فیصد)، اڈانی پورٹ شیئر ( 2.25 فیصد)، ایم اینڈ ایم شیئر (2.10 فیصد) کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ ریلائنس شیئر (1.50 فیصد) اور ایچ ڈی ایف سی اسٹاک (1.40 فیصد) کے گراوٹ میں نظر آیا۔

Published: undefined

وہیں مڈکیپ زمرہ میں شامل شیئروں کی حالت پرغور کریں تو سب سے زیادہ فونیکس شیئر ( 2.55 فیصد)، وولٹاس شیئر (2 فیصد)، یس بینک شیئر (1.70 فیصد) پھسل کر کاروبار کررہے تھے۔ وہیں اسمال کیپ کمپنیوں میں شامل کوہانس شیئر (4 فیصد) تک پھسل گیا۔ فیڈ چیئرمین پاویل نے مغربی ایشیا میں کشیدگی پر فوکس کیا اور انرجی پرائز میں زبردست اضافے کے ساتھ ہی سپلائی چین میں رکاوٹ کے عالمی خطرے پر بات کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیا جس کی وجہ سے شرح مہنگائی کی اونچی سطح برقرار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined