عالمی خبریں

ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی مالی امداد روکی، اقوام متحدہ سکریٹری جنرل مایوس

اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس کا کہنا ہے کہ یہ وقت ڈبلیو ایچ او یا کووڈ-19 کے خلاف جنگ لڑنے والے کسی دوسرے ادارہ کے فنڈ میں کمی کرنے کا نہیں ہے، یہ وقت بین الاقوامی برادری کے متحد ہونے کا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی انتظامیہ کو امریکہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو دئیے جانے والے فنڈ کو روکنے کی ہدایت دی ہے۔ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر کورونا وائرس (کووڈ -19) کے پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہنے اور اس سے متعلق صحیح معلومات چھپانے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران کہا ”آج میں اپنی انتظامیہ کو ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ کو روکنے کی ہدایت دے رہا ہوں۔ کووڈ -19 کے حوالہ سے بدنظمی اور اس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو چھپانے میں ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا“۔

Published: undefined

ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالہ سے ڈبلیو ایچ او کی جوابدہی طے کی جانی چاہیے۔ امریکی صدر نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس کیسز کے آغاز کے ساتھ ہی ڈبلیو ایچ او اسے قابو کرنے میں ناکام رہا اور اس سے متعلق اصل صورت حال کو مسلسل چھپاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کوسالانہ 40 سے 50 کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ڈبلیو ایچ او نے وقت پر طبی ماہرین کو چین میں بھیج کر اصل صورت حال کا اندازہ کیا ہوتا اور اس وبا کے سلسلے میں چین کی جانب سے شفافیت میں کمی پر عالمی برادری کو آگاہ کیا ہوتا تو اس وبا کو روکا جا سکتا تھا ۔ اس سے ہزاروں لوگوں کی زندگی بچائی جا سکتی تھی اور عالمی معیشت کو ہونے والے نقصان کو بھی بچا جا سکتا تھا۔

Published: undefined

قابل غور ہے کہ عالمی وبا کووڈ -19 نے امریکہ میں بھیانک شکل اختیارکرلی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرکے 25992 ہوگئی ہے جبکہ 608458 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے امریکی صدر کے ذریعہ ڈبلیو ایچ او کی مالی امداد روکے جانے سے متعلق بیان منظر عام پر آنے کے بعد کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا فنڈ روکنے کے لئے یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ انہوں نےکہا کہ ”یہ وقت ڈبلیو ایچ او یاکووڈ-19 کے خلاف جنگ لڑنے والے کسی دوسرے انسان ساختہ تنظیم کی مہم کے ذریعہ میں کمی کرنے کا وقت نہیں ہے، جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے، یہ وقت اس وبا کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے متحد ہونے کا ہے“۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined