عالمی خبریں

امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایمرجینسی نافذ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لیے ایمرجینسی نافذ کر دی ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے 50 ارب ڈالر کا فنڈ الاٹ کیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے امریکہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور اس کے لئے 50 ارب ڈالر کا فنڈ الاٹ کیا ہے ۔انہوں نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے اس وائرس پر کنٹرول کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں اور وفاقی حکومت اس وائرس پر قابو پانے کے لیے پوری طاقت سے کام کرے گی۔

Published: undefined

انہوں نے ملک کی تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اس وبا کے خلاف اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیےحکومت ہزاروں لاکھوں ٹیسٹ فراہم کر رہی ہے۔ ملک کے تمام صحت کے سرکاری مراکز ٹیسٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔ ہم اپنے شہریوں کو کرونا وائرس کے خطرے اور خوف سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کے افراد کو اس وائرس کا ہدف بننے سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کی سلامتی اور صحت ہر چیز پر مقدم ہے جس کے لیے کئی ضابطے نرم کیے جائے جا رہے ہیں تاکہ وائرس پر جلدی سے قابو پایا جاسکے۔

Published: undefined

ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال میکسیکو کے ساتھ سرحد بند کرنے کے بارے میں نہیں سوچا جا رہا۔ ابھی اس طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔صدر ٹرمپ نے حال ہی میں برازیل کے ایک اعلی عہدے دار سے ملاقات تھی جنہیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔ اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں۔

Published: undefined

اسپتالوں کو کہا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے سلسلے میں اپنی سہولتوں میں اضافہ کریں۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ صرف اپنے عوام کی سلامتی کے ساتھ ساتھ اس وبا پر قابو پانے کے لیے دنیا کے دوسری ملکوں کو بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔

Published: undefined

ایمرجینسی کے نفاذ سے فیڈرل ایمرجینسی منیجمنٹ کو یہ اختیار مل گیا ہے کہ ملک کو درپیش اس بحران کے مقابلے لیے لیے ریاست ، مقامی حکومتوں، اور ان اداروں کی مدد کر سکے جو اس پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔ اس سلسلے میں کاروباروں ، کارخانوں اور آمد و رفت کی بندش سے مزید کتنا نقصان ہوگا، اس کا ابھی اندازہ نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined