عالمی خبریں

جیت ہماری ہوگی، نتائج کل یا پرسوں تک آ جائیں گے: جو بائیڈن

ڈونالڈ ٹرمپ نے جواب میں دیر نہ لگائی اور حسب عادت ٹوئٹر پر یہ بیان دیا کہ "ہم بھرپور طریقے سے برتری کے حامل ہیں اور ڈیموکریٹس کو انتخابات چوری نہیں کرنے دیں گے"۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن / Getty Images
صدارتی امیدوار جو بائیڈن / Getty Images 

واشنگٹن: امریکا میں صدارتی انتخابات کے ڈیموکریٹک امیدوار جو بایئڈن نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ نتائج کے سامنے آنے تک صبر سے کام لیں۔ تاہم انہوں نے باور کرایا ہے کہ وہ جیت کے قریب ہیں۔ بائیڈن ڈیلاویئر ریاست میں اپنے سپورٹرز سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج کل یا پرسوں تک آ جائیں گے

Published: undefined

دوسری جانب ڈونالڈ ٹرمپ نے جواب میں دیر نہ لگائی اور حسب عادت ٹوئٹر پر یہ بیان دیا کہ "ہم بھرپور طریقے سے برتری کے حامل ہیں اور ڈیموکریٹس کو انتخابات چوری نہیں کرنے دیں گے"۔ ٹرمپ نے ایک بڑی کامیابی کی توقع کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج شام خطاب کریں گے۔ جو بائیڈن کی انتخابی مہم نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ڈیموکریٹک امیدوار امریکیوں اور اپنے ووٹرز سے خطاب کریں گے۔

Published: undefined

توقع ہے کہ غیر معمولی حالات میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار ہوں گے۔ اس مرتبہ کروڑوں افراد نے قبل از وقت یا ای میل کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس پر ریپبلکن پارٹی کے کیمپ میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ریپبلکنز بارہا ای میل کے ذریعے ووٹنگ کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined