عالمی خبریں

’ٹرمپ کے خلاف حتمی فتح ہماری ہوگی‘ ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا بیان

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ منتخب جوبائیڈن کو حکومت کرنے کا بھاری مینڈیٹ حاصل ہوچکا ہے۔

’ٹرمپ کے خلاف حتمی فتح ہماری ہوگی‘ ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی کا بیان
’ٹرمپ کے خلاف حتمی فتح ہماری ہوگی‘ ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی کا بیان 

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے امریکی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس نے ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف تمام محاذوں پر کامیابی حاصل نہیں کی، تاہم انہوں نے آخری معرکہ سر کر لیا ہے۔ پیلوسی نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو "منتخب صدر" قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ امریکی عوام کو متحد کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Published: undefined

نینسی پیلوسی نے بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیریس کے بارے میں کہا کہ آج صبح یہ واضح تھا کہ بائیڈن ہیرس کی جوڑی وائٹ ہاؤس میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ منتخب جوبائیڈن کو حکومت کرنے کا بھاری مینڈیٹ حاصل ہوچکا ہے۔ انہوں‌ نے دعویٰ‌ کیا کہ جو بائیڈن کو امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ اور نمایاں پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Published: undefined

نینسی پیلوسی نے امریکیوں سے ووٹ کی گنتی ختم ہونے تک پرسکون اور صبر سے کام لینے پر زور دیا۔ انہوں نے تمام ووٹوں کی گنتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ووٹ ڈالنے کا حق ایک مقدس حق ہے اور ووٹوں کی گنتی ہماری جمہوریت کی اساس ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیموکریٹس یکے بعد دیگرے فتوحات حاصل کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined