
حج (فائل فوٹو)
موجودہ بین الاقوامی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات اب روز مرہ زندگی سے لے کرمذہبی سفر پر بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ اس بارحج پر جانے والے عازمین کو بھی بڑا مالی جھٹکا لگا ہے۔ ایران کے ساتھ امریکہ-اسرائیل جنگ کی وجہ سے حج کے اخراجات میں پہلے کے مقابلے اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
’سیمفور‘ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کے دوسری جانب پروازوں کی گنجائش میں کمی اور رسد کے راستوں میں رکاوٹوں کی وجہ سے سفری پیکجوں کی قیمتیں سفر شروع ہونے سے پہلے ہی 3 یا 4 گنا بڑھ گئی ہیں۔ بتا دیں کہ انڈونیشیا، پاکستان اور ملیشیا سمیت کئی ممالک کی حکومتوں نے مکہ اور مدینہ کے اس سالانہ مذہبی سفر کو دیکھتے ہوئے عازمین کے لیے بڑھے ہوئے خرچ کو کم کرنے میں مدد کے مقصد سے سبسڈی اسکیم شروع کی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 3 برسوں میں حج پر فی کس اخراجات کی بات کریں تو 2023 میں اوسطاً فی حاجی خرچ 3.25 لاکھ روپے آیا تھا جو کہ 2024 میں 3.35 لاکھ روپئے ہوگیا۔ 2025 میں اوسطا فی حاجی خرچ 3.40 لاکھ روپئے تھا اور اب سال 2026 میں یہ بڑھ کر 3.74 لاکھ سے بھی کہیں زیادہ ہو گیا ہے۔
Published: undefined
ہندوستان میں حج کے لیے نوڈل وزارت کے طور پر وزارت اقلیتی امور نے حج کمیٹی آف انڈیا، دیگر مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور سعودی افسران کے اشتراک سے عازمین حج کے لیے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد عازمین حج کے لیے آسان لاجسٹکس انتظامات اور زمینی سطح پر بہتر سہولیات یقینی بنانا ہے۔ ہندوستان سے اس بار حج پروازیں 18 اپریل سے شروع ہوئی تھیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان سے سعودی عرب کے لیے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ 18 اپریل کو شروع ہوا تھا اور 20 مئی تک (تقریبا 32 دن) چلنے والی پروازوں کے ذریعہ اس سال 175025 ہندوستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔ 18 اپریل سے 4 مئی تک 31 پروازیں مدینہ منورہ کے لیے جبکہ 6 مئی سے 20 مئی تک 23 پروازیں مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوئیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined