عالمی خبریں

ٹیکنالوجی کی دنیا میں کھلبلی! میٹا نے اپنے 8 ہزار ملازمین کو بھیجا میمو، نکالنے کی تیاری

میٹا کی تشکیل نو کے نام پر ہزاروں ملازمین کی برطرفی سے متعلق اچانک آئی خبر سے امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا بھر کے ٹیک سیکٹر میں کام کرنے والے نوجوانوں کے درمیان کھلبلی مچ گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل فوٹو</p></div>

فائل فوٹو

 

دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی میٹا سے جڑی ایک بڑی اور پریشان کن خبر سامنے آ رہی ہے۔ میٹا نے اپنے مختلف محکموں میں بڑے پیمانے پر ملازمین کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ نئی برطرفیوں کا براہ راست اثر تقریباً 8,000 ملازمین پر پڑنے والا ہے۔ برطرفی کے اس پریشان کن فیصلے کی شروعات کمپنی کے سنگا پور ہب سے ہوئی ہے۔ اس فیصلے سے میٹا کے دنیا بھر میں تقریباً 10 فیصد ملازمین متاثر ہوں گے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک انٹرنل میمو میں میٹا کی تشکیل نو کے نام پر تقریباً 7 ہزار ملازمین کو اے آئی پر مرکوز نئے کردار میں منتقل کرنے کے منصوبے کا ذکر کیا گیا ہے۔ اچانک آئی اس خبر سے امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا بھر کے ٹیک سیکٹر میں کام کرنے والے نوجوانوں کے درمیان کھلبلی مچ گئی ہے۔

Published: undefined

فیس بک کی مالک میٹا کمپنی نے اس بار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے لیے ایک بے حد خاموش راستہ اپنایا۔ امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں کام کرنے والے ملازمین کو سب سے پہلے ایک سیدھا اور معمولی پیغام بھیجا گیا جس میں ان سے کہا گیا کہ آج کوئی بھی دفتر نہ آئے اور سب گھر سے ہی کام (ڈبلیو ایف ایچ) کریں۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی ملازمین کے ’ان باکس‘ میں نوکری سے نکالے جانے کے ای میل آنے شروع ہوگئے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق سنگا پور میں متاثرہ ملازمین کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق رات 1.30 بجے) ہی نوکری سے فارغ کئے جانے کے میل موصول ہوگئے تھے۔ ٹائم زون کے حساب سے یہ افسوسناک ای میل الگ الگ ممالک کے ملازمین کو بھیجا جارہا ہے۔

Published: undefined

ان برطرفیوں سے پہلے میٹا میں تقریباً 78 ہزار ملازمین کام کررہے تھے۔ اب ہزاروں لوگوں کو کمپنی سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے تو وہیں ہزاروں ملازمین کا محکمہ تبدیل کیا جارہا ہے۔ کمپنی کے اندر بھیجے گئے ایک میمو میں چیف پیپل آفیسر جینیل گیل نے بتایا کہ تقریباً 7 ہزارملازمین کو نئی تکنیکی ٹیموں میں بھیجا جائے گا۔ اس کےعلاوہ کمپنی نے تقریباً 6,000 خالی عہدوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیا ہے۔ اس بار برطرفی کی بجلی منیجر سظح کے بڑے عہدوں پر بھی گری ہے۔

Published: undefined

گیل نے کہا کہ بدلاو پر کام کرتے ہوئے نئی ٹیموں نے اے آئی پر مرکوز ڈیزائن اصولوں کو اپنے نئے ادارہ جاتی ڈھانچوں میں شامل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی امریکہ کے ملازمین کو بھی فارغ کئے جانے والے دن گھر سے کام کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ یہ ایک ایسی کارروائی ہے جس پر میٹا نے سابقہ برطرفیوں کے دوران بھی عمل کیا تھا۔ یہ تشکیل نو ایسے وقت میں ہورہی ہے جب میٹا اے آئی بنیادی ڈھانچے پرخرچ میں کافی اضافہ کررہا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے 2026 کے لئے 15 ارب ڈالر سے 145 ارب ڈالر کے درمیان سرمایہ اخراجات کا اندازہ لگایا ہے جو خاص طور سے اے آئی ڈیٹا سینٹروں، کسٹم چپس اور ماڈل ٹریننگ پر مرکوز ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined