عالمی خبریں

سوڈان نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ کر دیا

یہ قانون ایک ایسے وقت میں منسوخ کیا گیا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ برس تعلقات قائم ہوئے تھے اور تین ماہ قبل اسرائیل کا ایک وزیر بھی سوڈان کے دورے پر خرطوم آیا تھا۔

علامتی تصویر / العربیہ ڈاٹ نیٹ
علامتی تصویر / العربیہ ڈاٹ نیٹ 

سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کل منگل کے روز سنہ 1958ء میں منظور کردہ اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ کر دیا ہے۔ یہ قانون ایک ایسے وقت میں منسوخ کیا گیا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ برس تعلقات قائم ہوئے تھے اور تین ماہ قبل اسرائیل کا ایک وزیر بھی سوڈان کے دورے پر خرطوم آیا تھا۔

Published: undefined

سوڈانی کابینہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خرطوم کا قضیہ فلسطین اور آزاد فلسطینی ریاست کے حوالے سے اصولی موقف بدستور قائم ہے اور ہم قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔ اسرائیل کے بائیکاٹ کی منسوخی کا فیصلہ حتمی منظوری کے لیے خود مختار کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکا کی کوششوں سے سوڈان کی نئی عبوری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دشمنی ختم کرتے ہوئے اس کے ساتھ دوستی کا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

گزشتہ برس اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے دوسرے عرب ممالک میں متحدہ عرب امارات اور بحرین شامل ہیں اور سوڈان تیسرا ملک ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined