عالمی خبریں

جاپان میں شدید زلزلہ، مرنے والوں کی تعداد 24 ہو گئی

وسطی جاپان اور آس پاس کے علاقوں میں آنے والے زبردست زلزلے کی وجہ سے ایشیکاوا میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>جاپان میں زلزلہ / Getty Images</p></div>

جاپان میں زلزلہ / Getty Images

 

ٹوکیو: وسطی جاپان اور آس پاس کے علاقوں میں آنے والے زبردست زلزلے کی وجہ سے ایشیکاوا میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جاپان کی قومی خبر رساں ایجنسی کیوڈو نے منگل کو مقامی حکام کے حوالے سے یہ خبر دی۔ مقامی سٹی اتھارٹی کے مطابق مقامی علاقے کا ایک نوجوان بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔

Published: undefined

مشہور سیاحتی مقام وجیما مارننگ مارکیٹ کے ارد گرد زبردست آگ بھڑک اٹھی جس نے لگ بھگ 200 عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شہر میں عمارتیں گر گئیں اور 14 افراد کے ملبہ تلے دبنے کی اطلاع ہے۔ دیگر میونسپلٹیز میں بھی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ نیگاتا، تویاما، فوکوئی اور گیفو صوبوں میں منہدم یا تباہ شدہ عمارتوں کی وجہ سے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

Published: undefined

زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو بچانے کو وقت کے خلاف جنگ قرار دیتے ہوئے جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی سیلف ڈیفنس فورسز کے دستے متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیے ہیں اور امداد فراہم کرنا جاری رکھے گی۔ قابل ذکر ہے کہ ایشیکاوا پریفیکچر کے جزیرہ نما نوٹو میں پیر کو زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان کی بڑی ابتدائی شدت 7.6 تک تھی۔

Published: undefined

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے اسے سرکاری طور پر 2024 کے نوٹو جزیرہ نما زلزلے کا نام دیا ہے۔ جاپان میں پیر سے اب تک 155 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined