عالمی خبریں

سری لنکا میں خانہ جنگی: راج پکشے حکومت کے وزرا، لیڈران کے گھروں پر حملے اور آتشزدگی، رکن پارلیمنٹ سمیت 7 ہلاک

سری لنکا کے حالات نہایت ابتر ہیں اور اب خانہ جنگی کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، راج پکشے حکومت کے وزرا اور لیڈران کے گھروں پر حملے اور آتشزدگی کی گئی، جس کے نتیجہ میں 7 افراد کی جان چلی گئی۔

سری لنکا میں پر تشدد احتجاج / Getty Images
سری لنکا میں پر تشدد احتجاج / Getty Images 

کولمبو: سری لنکا میں شدید اقتصادی بحران کے درمیان وزیر اعظم مہندا راج پکشے نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس پیشرفت سے چند گھنٹے قبل صدر گوتابایا راج پکشے کے دفتر کے باہر مہندا راج پکشے حامیوں کے ذریعہ مظاہرین پر حملے کے بعد راجدھانی کولمبو میں فوجی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ تشدد میں کم از کم 231 افراد زخمی ہوئے۔

Published: undefined

ملک میں حکومت حامیوں اور مخالفین کے درمیان تصادم میں راج پکشے برادران کی حکمراں جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں، مہندا راج پکشے نے صدر گوتابایا راج پکشے کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ استعفیٰ میں وزیر اعظم مہندا نے کہا کہ وہ ایک آل پارٹی عبوری حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لیے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے فوری طور پر وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ 6 مئی کو کابینہ کے خصوصی اجلاس میں آپ کی اپیل کے مطابق ہے، جس میں آپ نے کہا تھا کہ آپ ایک آل پارٹی عبوری حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ مہندا نے کہا کہ وہ عوام کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

Published: undefined

وزیراعظم کے استعفیٰ کے ساتھ ہی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔ مظاہرے مہندا راج پاکسے کے چھوٹے بھائی اور صدر گوتابایا راج پاکسے کی قیادت میں حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیے جا رہے تھے کہ وہ ملک میں جاری معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک عبوری انتظامیہ تشکیل دیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، حکام نے پیر کی شام 7 بجے سے بدھ کی صبح 7 بجے تک نافذ کرفیو میں توسیع کر دی۔ نظم و نسق کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے احتجاجی مقام پر فوج کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ وزیر دفاع نے ملک میں امن برقرار رکھنے کے لیے عوامی تعاون پر زور دیا، جبکہ عوام کی حفاظت کے لیے پولیس کی مدد کے لیے فوج کی تین نفریوں کو طلب کیا گیا ہے۔ تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں اگلے احکامات تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Published: undefined

مہندا راج پکشے کے حامیوں کے ذریعہ مظاہرین پر حملے کے بعد ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑا۔ لوگوں نے راج پکشے کے حامیوں پر غصہ نکالا جو راجدھانی سے واپس آ رہے تھے۔ پولوناروا ضلع سے سری لنکا کے پوڈوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) کے رکن پارلیمنٹ امراکیرتھی اتوکورالا کو مغربی شہر نیتمبوا میں حکومت مخالف گروپ نے گھیر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ کو ان کی کار سے گولی چلنے کے بعد مشتعل ہجوم نے انہیں کار سے باہر نکال لیا، جس کے بعد انہوں نے بھاگ کر ایک عمارت میں پناہ لی۔ پولیس نے بتایا کہ بعد میں ایم پی اور ان کے ذاتی سیکورٹی آفیسر (پی ایس او) مردہ پائے گئے۔

Published: undefined

مشتعل ہجوم نے سابق وزیر جانسن فرنینڈو کے کورونگالا اور کولمبو میں واقع دفاتر پر حملہ کیا ہے۔ سابق وزیر نمل لانجا کی رہائش گاہ پر بھی حملہ ہوا ہے جبکہ میئر سمن لال فرنینڈو کی رہائش گاہ میں آگ لگا دی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined