عالمی خبریں

جنوبی کوریا: ہیلووین پارٹی میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 150 سے متجاوز

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے وسطی علاقے میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 151 ہو گئی ہے، جبکہ 150 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں

تصویر ٹوئٹر / @ANI
تصویر ٹوئٹر / @ANI 

سیول: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے وسطی علاقے میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 151 ہو گئی ہے، جبکہ 150 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

بھگدڑ کا یہ واقعہ ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ یونگسن فائراسٹیشن کے سربراہ چوئی سنگ بیوم نے بتایا کہ ہیلووین پارٹی کے دوران میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہملٹن ہوٹل کے نزدیک واقع ایک تنگ گلی سے گزر رہی تھی۔ اس دوران میں ان میں دھکم پیل شروع ہو گئی اور بھگدڑ مچ گئی۔

Published: undefined

حکام کے مطابق سیول کے علاقے اتائی ون میں بھگدڑ کے اس واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے کیونکہ بہت سے شدید زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ابھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جنوبی کوریا کی نیشنل فائر ایجنسی کے ایک عہدیدار مون ہیون جو نے کہا کہ ’’علاقے میں ابھی تک افرا تفری کا عالم ہے اور ہم زخمی ہونے والے افراد کی صحیح تعداد کا پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

جائے وقوعہ کے نزدیک واقع اسپتالوں میں منتقل کئے گئے زخمی افراد میں 19 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی افراد کا تعلق ایران، ازبیکستان، چین اور ناروے سے تھا۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی سینیر معاونین کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کی اور علاقے میں ہنگامی طبی ٹیموں کو بھیجنے کا حکم دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی اصل وجوہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined