عالمی خبریں

برطانیہ کی سپر مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی شدید قلت، صارفین کے لئے مقدار مقرر

برطانیہ میں لوگوں کو تازہ پھلوں اور ٹماٹر سمیت بعض سبزیوں کی شدید قلت کا سامنا ہے، یہ بحران اتنا شدید ہے کہ سپر مارکیٹوں نے صارفین کے لئے اشیا کی خریداری کی مقدار طے کر دی ہے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 
SOPA Images

لندن: برطانیہ میں لوگوں کو تازہ پھلوں اور ٹماٹر سمیت بعض سبزیوں کی شدید قلت کا سامنا ہے، یہ بحران اتنا شدید ہے کہ سپر مارکیٹوں نے صارفین کے لئے اشیا کی خریداری کی مقدار طے کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جن اشیا کی فی صارف مقدار مقرر کی گئیی ہے ان میں ٹماٹر، پھول گوبھی، پتہ گوبھی، کھیرے، بروکلی اور کالی مرچ وغیرہ شامل ہیں۔ نیز، کوئی خریدار ایک وقت میں صرف 3 چیزیں ہی خرید سکتا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ان اشیا کی قلت کی وجہ اسپین اور شمالی افریقہ خصوصاً مراکش میں خراب موسم، شدید بارش، سردی، سیلاب اور نقل و حمل کے مسائل پیدا ہونا ہے۔ بجلی کی زیادہ قیمت کی وجہ سے مقامی ’گرین ہاؤس‘ کھیتی میں بھی شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

Published: undefined

وہیں، برٹش ریٹیل کنسورشیم کا کہنا ہے کہ یہ قلت صرف چند ہفتوں تک رہنے کی توقع ہے جب تک برطانیہ میں سبزیوں اور پھلوں کا سیزن شروع نہیں ہو جاتا یا پھر سپلائی کے متبادل ذرائع نہیں تلاش کر لئے جاتے۔ تاہم، انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی کم گھریلو پیداوار، زیادہ پیچیدہ سپلائی چین اور قیمت کے لحاظ سے حساس مارکیٹ کی وجہ سے مشکلات زیادہ وقت تک پیش آ سکتی ہیں۔

Published: undefined

برٹش ریٹیل کنسورشیم میں خوراک اور پائیداری کے ڈائریکٹر اینڈریو اوپی، جوکہ برطانیہ کی سپر مارکیٹوں کی نمائندگی کرتے ہیں، نے کہا ’’یورپ کے جنوب اور شمالی افریقہ میں موسم کی مشکل صورت حال نے ٹماٹر سمیت کچھ پھلوں اور سبزیوں کی کٹائی میں خلل ڈالا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined