
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے جون تک امن معاہدہ چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ بیان جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران دیا۔ زیلنسکی کے مطابق امریکہ نے مذاکرات کے لیے واضح ڈیڈ لائن مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔
Published: undefined
ذرائع ابلاغ کے مطابق زیلنسکی نے کہا کہ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ جون تک تمام ضروری مذاکرات مکمل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مقررہ وقت تک معاہدہ نہ ہوا توامریکہ دونوں ممالک پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امن عمل کو تیزی سے آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ حال ہی میں ابوظہبی میں امریکی ثالثی میں یوکرین، روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے تاہم اس میں کسی بڑے مسئلے پر اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکا۔ زمین کی تقسیم اور حفاظتی ضمانتیں جیسے اہم مسائل اب بھی الجھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
روس اب بھی یوکرین کے مشرقی ڈونباس علاقے کا کنٹرول چاہتا ہے جسے یوکرین نے واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان زاپریا جوہری پلانٹ کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا ہے، جو اس وقت روسی کنٹرول میں ہے۔ زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے مذاکرات کا اگلا دور امریکہ میں منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ ملاقات اگلے ہفتے میامی میں ہونے کا امکان ہے۔ یوکرین نے اس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔
Published: undefined
وہیں دوسری طرف روس یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ ان حملوں کی وجہ سے جوہری پاور پلانٹس کو پیداوار کم کرنا پڑا ہے اور موسم سرما کے دوران ملک میں بجلی کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ امریکہ نے ایک بار پھر توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کے لیے جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔ یوکرین نے اس پر رضامندی ظاہر کی ہے تاہم روس نے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ہفتے کے روز ایک روسی ڈرون حملے نے یوکرین کے علاقے پاولوہراڈ میں کان کنوں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا۔ جس میں 15 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ بس میں آگ لگ گئی جسے فائر فائٹرز نے بجھایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined