عالمی خبریں

ٹرمپ کو جھٹکا ، روس نے ایران کے مسئلے پر ٹرمپ کی بات نہیں سنی

روس نے خلیج فارس میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے امریکہ سے اس پہل پرعمل درآمد کے مفادات کا جائزہ لینے کی گذارش کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا  

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے انکار کے باوجود روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے خلیج فارس اور ایران مسئلے پر مذاکرہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک، جرمنی اور ایران کے رہنماؤں کا ایک آن لائن اجلاس منعقد کرنے کی تجویز اب بھی برقرار ہے۔

Published: undefined

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو نے اتوار کے روز اس تجویز کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے یہ پوچھے جانے پر کہ مسٹر ٹرمپ کے بیان کے سامنے آنے کے بعد اجلاس منعقد کرنے کی پہل تجویز برقرار ہے تو انہوں نے کہا،’بلا شبہ، ہاں‘۔

Published: undefined

انہوں نے خلیج فارس میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے امریکہ سے اس پہل پرعمل درآمد کے مفادات کا جائزہ لینے کی بھی گذارش کی۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ وہ ایران مسئلے پر آن لائن چوٹی کانفرنس منعقد کرنے کی مسٹر پوتن کی پہل کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے وہ الیکشن تک انتظار کریں گے۔

Published: undefined

اس سے پہلے جمعہ کے روز مسٹر پوتن نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے رکن ممالک، جرمنی اور ایران کے رہنماؤں کی حصہ داری کے ساتھ خلیج فارس میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے ویڈیو کانفرنس منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو