عالمی خبریں

کیلی فورنیا میں تیز ہواؤں سے آگ بھڑک اٹھی، ’ریڈ فلیگ ایڈوائزری‘ جاری

امریکی قومی موسمیات کی سروس کے سائنسداں رائن والبرن نے بتایا کہ تیز ہواؤں نے آگ اور بھڑکا دی ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اگلے چند دن میں موسم میں بہتری کا امکان ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکہ میں کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ تیز ہواؤ ں کی وجہ سے اور بھی بھڑک گئی ہے اور آگ کی شدت کے پیش نظر بدھ کی شام چار بجے تک ’ریڈ فلیگ ایڈوائزری‘جاری کی گئی ہے۔ امریکی قومی موسمیات کی سروس کے سائنسداں رائن والبرن نے بتایا کہ تیز ہواؤں نے آگ اور بھڑکا دی ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اگلے چند دن میں موسم میں بہتری کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارش کا امکان نہیں ہے لیکن تیز ہوائیں بھی بند ہو جائیں گی۔ کیلی فورنیا میں منگل کی رات بہت تیز ہوائیں چلیں اور اس کے آج بھی جاری رہنے کے آثار ہیں۔ والبرن نے بتایا کہ آنے والے پانچ سے سات دن میں موسم کےبہتر ہونے کی امید ہے۔

Published: undefined

پیسفک گیس اینڈ الیکٹرک (پي جي اینڈاي) نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر چھ لاکھ صارفین کو بجلی کی سپلائی احتیاطاً بند کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے نو لاکھ لوگوں کو بجلی کی فراہمی روکی گئی تھی۔ تیز ہواؤں کی پیشن گوئی میں کہا گیا تھا کہ یہ تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور اس سے دوسرے مقامات پر آگ لگ سکتی ہے۔

Published: undefined

کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر فائٹر مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ جنگلوں میں لگی آگ کی وارننگ کی وجہ سے تقریباً 50،000 سے زیادہ افراد کو گھروں سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ لاس اینجلس اور سونوما کاؤنٹی میں ہنگامی حالات کا اعلان کیاگیا ہے۔ کیلی فورنیا کے محکمہ فائر بریگیڈ ہ کا کہنا ہے کہ ریاست میں آگ کی صورت حال بہت سنگین ہے اور یہ لاس اینجلس تک پھیل گئی ہے۔

Published: undefined

یہ آگ تقریبا 600 ایکڑ میں پھیل چکی ہے۔ یہاں واقع تقریباً 10 ہزار گھروں کو فوری طور پر خالی کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے میں ہوائیں 50 سے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ، وہیں لاس اینجلس کے پہاڑی علاقے میں اس کی رفتار 80 میل فی گھنٹہ ہے۔

کیلی فورنیا کی تاریخ میں جنگل کی آگ 2018 میں سب سے زیادہ خطرناک رہی، جب شمالی کیلی فورنیا میں بجلی کے تاروں کی وجہ سے 85 افراد مارے گئے تھے۔ اس بار بجلی کی سپلائی پہلے ہی بند کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined