عالمی خبریں

ایران جنگ پر ٹرمپ خاندان میں بغاوت! ’صدر امریکہ میں ہی کروا دیں گے رجیم چینج‘

ٹرمپ کی بھتیجی کی پوسٹ نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اسے اب تک ہزاروں صارفین شیئر اور لائک کرچکے ہیں۔ میری ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سچ تو یہ ہے کہ صدر کو ایرانی عوام کی فلاح وبہبود سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو ویڈیو گریپ</p></div>

فوٹو ویڈیو گریپ

 
ali

ایران پر جنگ مسلط کرنے اور امریکہ میں ہوش رُبا مہنگائی کے خلاف صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو نہ صرف عوامی سطح پر بلکہ اپنے گھر کے اندر سے بھی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ صدرٹرمپ کی بھتیجی میری ایل ٹرمپ نے امریکی حکومتی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس جنگ کا نتیجہ ایران میں نہیں بلکہ خود امریکہ میں رجیم چینج (اقتدارکی تبدیلی) کی صورت میں نکلے گا۔

Published: undefined

ایران پرمسلط کردہ جنگ کے خلاف امریکہ بھر میں احتجاج کی لہرشدت اختیار کرگئی ہے۔ ہفتے کے روز ہونے والی’ نوکنگز‘ ریلیوں میں محتاط اندازے کے مطابق 90 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ سیاسی تجزیہ کاران مظاہروں کو امریکی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی اجتماعات قرار دے رہے ہیں جہاں مظاہرین نے فوجی مہم کے خاتمے اور ملک میں بڑھتی ہوئے مہنگائی کے خلاف فلگ شگاف نعرے بازی کی۔

Published: undefined

اس دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پروگرام کی ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی بھتیجی میری ایل ٹرمپ نے وفاقی انتظامیہ کے ان جواز کو یکسرمسترد کردیا جو فروری میں شروع ہونے والی اس جنگ کے لیے پیش کئے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ مسلسل اپنے بیانات بدل رہی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایرانی عوام کی فلاح وبہبود یا ان کی ’آزادی‘ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ صرف بمباری کررہے ہیں جبکہ ان کے پاس ایرانی عوام کی حقیقی آزادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Published: undefined

میری ایل ٹرمپ نے مزید سوال اٹھایا کہ کسی ایسے ملک کے خلاف جنگ چھیڑنا جو براہ راست خطرہ نہ ہو،امریکی مفاد میں کیسے ہوسکتا ہے؟ انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں سخت لہجہ اپناتے ہوئے لکھا کہ’ ٹرمپ کو رجیم چینج ملے گا لیکن ایران میں نہیں،امریکہ میں‘۔ میری ایل ٹرمپ نے ایران میں حکومت تبدیلی کی کوششوں پر اپنے چچا ڈونالڈ ٹرمپ کا مذاق اڑا تے ہوئے کہا کہ اس کا اثر واپس صدر ٹرمپ پر ہی پڑے گا۔ ٹرمپ کی بھتیجی کی اس پوسٹ نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اسے اب تک کئی ہزار صارفین شیئر اور لائک کرچکے ہیں۔ یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ۔ اسرائیل کی جانب سے ہفتوں تک چلے حملوں کے بعد امریکہ نے ایران میں رجیم چینج کردیا ہے۔

Published: undefined

بتادیں کہ طبی ماہر نفسیات اور مصنف میری ایل ٹرمپ نے پہلے بھی اپنے چچا ڈونالڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر خبردار کیا ہے کہ اس تنازعہ کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں بے شمار جانیں اوراربوں ڈالر کا نقصان ہوگا لیکن جو شخص ان کے ملک پر بمباری کررہا ہے اسے ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور نہ ہی اس کے پاس ایسا کوئی منصوبہ ہے جس سے وہ آزاد ہوسکیں۔ میری نے مزید کہا کہ ڈونالڈ کے لیے ایک ہی وجہ ہے اور وہ یہ عوام ہے۔ یہ ذلیل ہونے سے بچنے کی اس کی مایوسی کے بارے میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined