عالمی خبریں

فائزر اور مارڈرنا کی کورونا ویکسن پوری طرح محفوظ ہے: ٹرمپ

ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا، ’’آج ہمارے ملک نے میڈیکل سائنس کے شعبہ میں ایک معجزہ کر دکھایا ہے۔ ہم نے صرف نو مہینوں کے اندر ہی ایک محفوظ کارگر ویکسن تیار کرلی ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ / Getty Images
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ / Getty Images 

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دواساز کمپنی فائزر اور مارڈرنا کی کورونا ویکسن کو محفوظ اور کارگر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایف ڈی اے) نے فائزر کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسن کے ہنگامی حالات میں استعمال کو منظوری دے دی ہے۔

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ نے دیر رات ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا، ’’آج ہمارے ملک نے میڈیکل سائنس کے شعبہ میں ایک معجزہ کر دکھایا ہے۔ ہم نے صرف نو مہینوں کے اندر ہی ایک محفوظ کارگر ویکسن تیار کرلی ہے۔ اسے تاریخ میں سب سے بہترین سائنسی کامیابی میں شمار کیا جائے گا۔ اس ویکسن سے لاکھوں لوگوں کی زندگی بچے گی اور جلد ہی یہ وبا ختم ہوجائے گی۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے بےحد خوشی ہورہی ہے کہ ایف ڈی اے نے فائزر کی کورونا ویکسن کے ہنگامی صورت میں استعمال کو منظوری دے دی ہے۔‘‘

Published: undefined

امریکی صدر نے کہا، ’’فائزر اور مارڈرنا نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کورونا ویکسن 95 فیصد تک کارگر ہے جو کہ امید سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ دونوں ہی ویکسن کافی محفوظ بھی مانی جا رہی ہیں۔ ویکسن کے کلینیکل ٹیسٹ میں حصہ لینے والے لوگوں پر اس کے کوئی خطرناک منفی اثرات نہیں پڑے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ ایک ہفتے پہلے ہی فائزر کی کورونا ویکسن کو منظوری دینے والا برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ برطانیہ میں ترجیح کی بنیاد پر ٹیکا کاری مہم شروع ہوچکی ہے۔

Published: undefined

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے شدید طورپر دوچار امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک 2.94 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ دنیا میں کورونا سے متاثر ملکوں کی فہرست میں پہلے مقام پر ہے۔ امریکہ میں یہ وبا خطرناک شکل لے چکی ہے اور اب تک 1.58کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2,94,874 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1,58,34,965 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined