عالمی خبریں

پاکستانی حکومت میں گھبراہٹ، صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کیا طلب

رپورٹس کے مطابق آئندہ اجلاس میں ہند-پاک کے درمیان خراب ہوتے سفارتی تعلقات پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں سندھو آبی معاہدہ معطل کرنے کے ہندوستان کے حالیہ فیصلے پر خاص بات چیت ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>آصف علی زرداری (فائل) / تصویر جیو ٹی وی</p></div>

آصف علی زرداری (فائل) / تصویر جیو ٹی وی

 

جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی روزانہ بڑھتی جا رہی ہے۔ اس درمیان پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے ہفتہ کو دیر رات ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیر کی شام 5 بجے نیشنل اسمبلی (پارلیمنٹ) کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

Published: undefined

پاکستانی حکومت کی طرف سے جاری سرکاری بیان کے مطابق، ’’اسلامک ریپبلک آف پاکستان کے آئین کی آرٹیکل 54 کے سیکشن (1) کے ذریعہ فراہم طاقت کا استعمال کرتے ہوئے، صدر نے اسمبلی عمارت، اسلام آباد میں پیر، 5 مئی کو شام 5 بجے قومی اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔‘‘

Published: undefined

رپورٹس کے مطابق آئندہ اجلاس میں خاص طور سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان خراب ہوتے سفارتی تعلقات پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں سندھو آبی معاہدہ (آئی ڈبلیو ٹی) کو معطل کرنے کے ہندوستان کے حالیہ فیصلے پر خاص زور دیا جائے گا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کی حکومت ہندوستان کی کارروائی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کی تیاری میں ہے۔

یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ہندوستان نے دہشت گردوں کو حمایت دینے کے لیے پاکستان پر پھر سے سخت الزامات لگائے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 25 سیاح سمیت 26 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حملے کو انجام دینے والے دو دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔ حکومت ہند نے اس حملے کو ’’جنگ کا براہ راست عمل‘‘ بتاتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کی سخت کارروائی کے انتباہ سے پاکستان میں کھلبلی مچ گئی ہے اور وہاں مسلسل میٹنگوں کا دور جاری ہے۔ پاکستانی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جانا اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ ہندوستان کی کارروائی کے خوف سے پاکستانی حکومت پر سکتہ طاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined