عالمی خبریں

دنیا کی اہم شخصیات کے مالی رازوں سے متعلق ’پینڈورا پیپرز‘کا منظرعام پر آنے کا امکان

عالمی میڈیا سے ملنے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیٹا کلیکشن اور اشتراک کے حوالہ سے’ پینڈورا پیپرز‘،’ پنامہ پیپرز‘ سے بہت بڑے ہیں۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس  

دنیا بھر کی اہم شخصیات کے خفیہ مالیاتی معاملات پر بڑی بین الاقوامی تحقیق مکمل ہوگئی ہے جو’پینڈورا پیپرز‘ کے نام سے جاری کئے جائیں گے۔ عالمی میڈیا سے ملنے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیٹا کلیکشن اور اشتراک کے حوالہ سے’ پینڈورا پیپرز‘،’ پنامہ پیپرز‘ سے بہت بڑے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ دنیائے صحافت کی تاریخ میں کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے۔انٹرنیشنل کنسورشیئم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کے بیان کے مطابق ’پینڈورا پیپرز‘ دنیا کے ہر حصے سے تعلق رکھنے والی ایک کروڑ 19 لاکھ سے زائد فائلز کے 'لیکڈ ڈیٹا بیس پر مشتمل ہیں۔

Published: undefined

ادارے نے بتایا کہ دنیا کے 117 ممالک سے 150 میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد رپورٹرز نے 2 سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں حصہ لیا۔یاد رہے کہ اپریل 2016 میں آئی سی آئی جے کی تحقیق ’پنامہ پیپرز‘ کے نام سے سامنے آ?ئی تھی جس نے دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا۔پنامہ پیپرز ایک کروڑ 15 لاکھ دستاویزات پر مشتمل تھے جس میں درجنوں سابق اور اس وقت کے سربراہان مملکت، کاروباری شخصیات، مجرموں، مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں کی 'آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ موجود تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined