اسرائیل اور ایران کا پرچم
مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان ایرانی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران پر اسرائیل نے نیوکلیائی حملہ کیا، تو پاکستان اس پر نیوکلیائی بموں کی بارش کر دے گا۔ اس اعلیٰ افسر کا نام جنرل محسن رضائی ہے، جنھوں نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو کے دوران یہ تبصرہ کیا۔
Published: undefined
گزشتہ کچھ دنوں سے ایران اور اسرائیل ایک دوسرے پر میزائل کی بارش کر رہے ہیں۔ حالات دن بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں اور نیوکلیائی حملے کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس (آئی آر جی سی) کے سینئر افسر اور ایران کی قومی سیکورٹی کونسل کے رکن محسن رضائی نے کہا کہ ’’پاکستان نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگر ایران پر اسرائیل نیوکلیائی بم کا استعمال کرتا ہے، تو وہ اسرائیل پر نیوکلیائی بموں سے حملہ کریں گے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ نیوکلیائی اسلحوں کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی مہم ’آئی سی اے این‘ کے مطابق اسرائیل اور پاکستان ان 9 ممالک میں شامل ہیں، جن کے پاس موجودہ وقت میں نیوکلیائی اسلحہ ہیں۔ اگر ان دونوں کی طرف سے نیوکلیائی بموں کا حملہ کیا گیا، تو حالات انتہائی تشویش ناک ہو جائیں گے اور تباہی کا ایک نیا دور دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ رضائی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کا وعدہ کیا ہے۔ انھوں نے مسلم ممالک سے متحد ہونے کی اپیل بھی کی اور دعویٰ کیا کہ تہران کے پاس چھپی ہوئی صلاحیتیں ہیں، جنھیں ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اسرائیل کے خلاف نیوکلیائی اسلحوں کے استعمال پر پاکستان کی طرف سے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن اس نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت ضرور ظاہر کی ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ ہم ہر طرح سے ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ایرانی مفادات کی حفاظت کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined