عالمی خبریں

سائبر حملے پر قابو پا لیا، ہر کام میں روس ہی کا کیوں نام لیا جارہا ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے امریکہ کی سرکاری ایجنسیوں پر ایک بڑے سائبر حملے کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کی اور اس میں روس کے کردار سے متعلق اپنی انتظامیہ کے جائزے کو بھی نظرانداز کرنے کی کوشش کی ہے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ / Getty Images
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ / Getty Images 

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی سرکاری ایجنسیوں پر ایک بڑے سائبر حملے کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ ’’یہ حملہ اب کنٹرول میں ہے۔‘‘ انھوں نے اس میں روس کے کردار سے متعلق اپنی انتظامیہ کے جائزے کو بھی نظرانداز کرنے کی کوشش کی ہے۔

Published: undefined

انھوں نے سائبر حملے کے بعد ہفتے کے روزاپنے پہلے ردعمل کا اظہار ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے اور کہا ہے کہ ’’مجھے حملے کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ اب ہر چیز کنٹرول میں ہے۔‘‘ وہ لکھتے ہیں:’’ جو کچھ بھی ہوتا ہے ، اس میں روس کا نام لیا جاتا ہےاور روس ، روس، روس کی تکرار شروع ہوجاتی ہے جبکہ چین بھی تو اس میں ملوّث ہوسکتا ہے۔‘‘

Published: undefined

لیکن خود ان کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس کو اس حملے کا ذمے دار قرار دیا تھا۔ انھوں نے جمعہ کو ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے روس کو امریکہ کی متعدد سرکاری ایجنسیوں پر تباہ کن حملے کا مورد الزام ٹھہرایا تھا۔اس حملے میں دنیا بھر میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

انھوں نے کہا کہ ’’ایک تھرڈپارٹی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے ایک نمایاں کوشش کی گئی ہے،اس سے امریکی حکومت کے نظاموں کے اندر ایک کوڈ داخل کیا گیا ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ایجنسیوں کے نظاموں پر اس بڑے سائبر حملے میں واضح طور پر روس کا ہاتھ ملوّث ہے جبکہ روس نے اس الزام کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined