عالمی خبریں

اٹلی: لاشوں کو فوجی ٹرکوں پر لے جانے کا اندوہناک منظر

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والےلوگوں کو جلا کر راکھ کردیا جاتا ہے اور ان کی لاشوں کی راکھ کی ایک مٹھی ان کے لواحقین کو دی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

چین میں جہاں کورونا کا قہر تھمتا نظرا ٓرہا ہے وہیں اٹلی میں کورونا وائرس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اٹلی میں یہ حال ہے کہ تدفین کے لئے قبرستان میں جگہ نہیں ہے اس لئے کورونا سے مرنے والے لوگوں کی لاشیں ٹرکوں پرلاد کرآبادی سے دور لے جائی جا رہی ہیں اور نہیں آگ لگا کر راکھ کردیا جا رہا ہے۔

Published: 21 Mar 2020, 7:44 AM IST

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اٹلی میں لوگوں نے اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے ایک ہولناک منظر دیکھا۔ فوج کورونا سے ہلاک ہونے والے 60 افراد کی لاشیں فوجی ٹرکوں میں ڈال کر انہیں نذرآتش کرنے کے لیے لے جا رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر اٹلی میں فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے کو ایک شاہراہ عام سے گذرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مناظر شمالی اٹلی کے کرونا سے متاثرہ علاقے لومبیارڈیا کے شہر 'برگامو' کے ہیں۔ برگامو کرنا سے سب سے زیادہ مثار ہوا ہے۔

Published: 21 Mar 2020, 7:44 AM IST

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والےلوگوں کو جلا کر راکھ کردیا جاتا ہے اور ان کی لاشوں کی راکھ کی ایک مٹھی ان کے لواحقین کو دی جاتی ہے۔

Published: 21 Mar 2020, 7:44 AM IST

اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی کسی قسم کی مذہبی طریقےسے تدفین نہیں ہوسکتی اور نہ ہی ان کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ فوج کی نگرانی میں کورونا سے مرنےوالوں کی لاشیں تلف کردی جاتی ہیں۔

Published: 21 Mar 2020, 7:44 AM IST

ایک منٹ سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو بدھ کے روز سامنے آئی ہے۔ اٹلی میں جمعرات کے روز مزید 475 افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوگئے جبکہ جمعہ کو یہ تعداد 627 بتائی جا رہی ہے جس کے بعد اب تک کرونا سے اٹلی میں 3 ہزار اموات سے زیادہ ہوچکی ہیں۔

Published: 21 Mar 2020, 7:44 AM IST

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک قبرستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو آگ میں جلاتے دیکھا۔ جمعرات کو ایک شخص نے بتایا کہ گذشتہ روز ایک قبرستان میں 31 اور دوسرے میں 10 لاشیں نذرآتش کی گئیں۔

Published: 21 Mar 2020, 7:44 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Mar 2020, 7:44 AM IST