عالمی خبریں

نیو میکسیکو کی عدالت کا بڑا فیصلہ: میٹا پر بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے پر 3100 کروڑ روپے کا جرمانہ

نیو میکسیکو کے اٹارنی جنرل راؤل ٹوریز کے ذریعہ 2023 میں دائر کئے گئے اس مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ میٹا سوشل میڈیا کے خطرات اور نشے کے مسائل کو مکمل طور پر ظاہر کرنے میں ناکام رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل فوٹو</p></div>

فائل فوٹو

 

امریکہ کے نیو میکسیکو میں ایک جیوری نے منگل کو میٹا کو بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق خطرات کو چھپانے کا قصوروار ٹھہرایا۔ تقریباً 7 ہفتوں تک جاری رہنے والے اس مقدمے کی سماعت کے بعد آنے والے اس فیصلے کو ٹیک کمپنیوں کے خلاف سختی کے بڑھتے رجحان کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

Published: undefined

جیوری نے ریاستی استغاثہ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ میٹا (انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کا مالک) نے منافع کو حفاظت پر ترجیح دی۔ جیوری نے پایا کہ کمپنی نے بچوں کی ذہنی صحت اور جنسی استحصال کے خطرات کے بارے میں گمراہ کن معلومات فراہم کیں اور غیر منصفانہ کاروباری طریقوں کا استعمال کیا۔ جیوری نے پایا کہ ہزاروں خلاف ورزیاں ہوئی ہیں جن کی بنیاد 375 ملین ڈالر یعنی تقریباً 3100 کروڑ روپئے کا جرمانہ طے کیا گیا جو استغاثہ فریق کے مطالبے سے کافی کم ہے۔ حالانکہ کمپنی کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 1.5 ٹریلین ڈالر ہے اور فیصلے کے بعد اس کے حصص میں تقریباً 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

Published: undefined

فی الحال میٹا کو فوری طور پر اپنے کام کاج میں بدلاؤ کرنے کے لیے مجبور نہیں کیا گیا ہے۔ اب یہ طے کرنا ایک جج پر منحصر ہوگا کہ کیا میٹا کے پلیٹ فارم عوامی نقصان کا سبب بنے اور کیا کمپنی کو اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تلافی کرنی ہوگی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت مئی میں ہوگی۔

Published: undefined

اس دوران میٹا کے ترجمان نے عدالت کے فیصلے سے اختلاف کا اظہار کیا اور کہا کہ کمپنی اپیل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹا اپنے پلیٹ فارمز پر لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مسلسل کام کرتا ہے اور نقصان دہ مواد کو ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف قانونی مقدمات کی بڑھتی ہوئی تعداد میں سے ایک ہے۔ نیو میکسیکو کے اٹارنی جنرل راؤل ٹوریز کے ذریعہ 2023 میں دائر مقدمہ میں الزام لگایا گیا تھا کہ میٹا سوشل میڈیا کے خطرات اور نشے کے مسائل کو مکمل طور پر ظاہر کرنے میں ناکام رہا۔

Published: undefined

جیوری نے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ کمپنی نے 13 سال سے کم عمر کے صارفین پر پابندیاں نافذ کرنے، نوعمروں کی خودکشی سے متعلق مواد اور نقصان دہ مواد کو فروغ دینے والے الگورتھم جیسے مسائل پر کیا معلومات شیئر کیں۔ میٹا کے وکلاء نے کہا کہ کمپنی خطرات کو اجاگر کرتی ہے اور نقصان دہ مواد کو ہٹانے کی کوشش کرتی ہے، حالانکہ کچھ مواد حفاظتی طریقہ کار سے بچ نکلتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined