عالمی خبریں

نفرت کی سیاست کرنے والے نیتن یاہو اور اس کے بیٹے کو سزا، فیس بک اکاؤنٹ بلاک

نیتن یاھو کا عرب برادری کے خلاف نفرت پرمبنی ایک بیان فیس بک کو ناگوار گذرا جس پر ان کا اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا، جبکہ ان کے بیٹے کا اکاؤنٹ بھی نفرت آمیز مواد پوسٹ کرنے پر عارضی طور بلاک کر دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں سے نفرت اسرائیلی لیڈر شپ کا سب سے زیادہ بکنے والا منجن ہے جس پر سوشل میڈیا کو بھی بعض اوقات صہیونی لیڈروں کا بائیکاٹ کرنا پڑتا ہے۔ کچھ عرصہ پیشتر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے بیٹے کا نفرت آمیز مواد پوسٹ کرنے پر فیس بک نے اکائونٹ عارضی طور بلاک کردیا تھا۔ اس طرح نیتن یاھو کا صاحبزادہ فیس بک کے ذریعے نجی پیغام رسانی سے محروم ہوگیا تھا۔ اس وقت نیتن یاھو کا عرب برادری کے خلاف نفرت پرمبنی ایک بیان فیس بک کو ناگوار گذرا جس پر ان کا اکائونٹ بلاک کردیا گیا۔ نیتن یاھو نے اسرائیل کے عرب باشندوں کے کنیسٹ کے انتخابات میں متوقع کامیابی پر تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف نفرت پر اکسانے کی کوشش کی تھی

Published: 13 Sep 2019, 1:10 PM IST

فیس بک پر اپنے پیروکاروں کو بھیجے گئے ایک نجی پیغام میں نیتن یاھو نے خاص طور پر عرب شہریوں اور رکن پارلیمنٹ ایمن عودہ کے خلاف نفرت پراکسانے کی مذموم کوشش کی۔انہوں نے لکھا کہ۔ " آئندہ ہفتے اگر عربوں اور بائیں بازو کے لیڈروں، یئرلبید ، لائبرمین اور ایمن عودہ' پر مشتمل حکومت قائم ہوتی ہے تو وہ بہت کمزور حکومت ہوگی۔ اس حکومت میں عرب باشندے جو ہمیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں حکومت کا حصہ بن کر ایران کے لیے جوہری بم بنانے کی راہ ہموار کریں گے۔ اس طرح عرب اور ایران مل کرہمیں تباہ کردیں گے۔

Published: 13 Sep 2019, 1:10 PM IST

نیتن یاھو کے بیان کی اشاعت کے فورا بعد ہی عرب ارکان کے نمائندہ اتحاد کے سربراہ اور رکن پارلیمان ایمن عودہ نے اپنے تبصرے میں نیتن یاھو کے موقف کو اشتعال انگیز قرار دیا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر زور دیا کہ وہ نیتن یاھو کے اشتعال انگیز بیانات کا بائیکاٹ کرے اور اس کے صفحے کو بلاک کیاجائے۔

Published: 13 Sep 2019, 1:10 PM IST

فیس بک نے ان کی درخواست کا جواب دیا اور کہا کہ نیتن یاھو کا بیان سائٹ کی پالیسی اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر جس پر ان کےنجی پیغامات رسانی کی سروس معطل کری دی گئی ہے۔ دوسری طرف نیتن یاھو کی انتخابی مہم کے منتظمین نے وزیراعظم کے نام منسوب بیان کو جعلی قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ پیغام کسی اور نے جعلی اکائونٹ سے بھیجا ہےجس کا مقصد نیتن یاھو کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

Published: 13 Sep 2019, 1:10 PM IST

چند ماہ پیشتر نیتن یاھو کے بیٹے نے مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیان جاری کیا جس پر فیس بک نے اس کی نجی پیغام رسانی کی سروس 24 گھنٹے کے لیے بند کردی۔ اس پر فرزند نیتن یاھو نے فیس بک پر سخت تنقید کی اور لکھا کہ فیس بک "سوچ سے بالاتر آمریت" کی کوشش کررہی ہے۔

Published: 13 Sep 2019, 1:10 PM IST

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں پر فلسطینی حملے کے بعد وزیر اعظم کے بیٹے نے تبصرہ کرتےہوئے استفسار کیا تھا کہ "آپ کو معلوم ہے کہ کہاں حملے نہیں ہوتے؟ آئس لینڈ اور جاپان میں! کیوں کہ وہاں مسلمان نہیں ہیں۔" ان تبصروں سے اسرائیل میں سماجی رابطوں کی سائٹس پر تنقید کی لہر دوڑ گئی ، اور کچھ ٹویٹرز نے وزیر اعظم کے بیٹے کی تاریخی غلطیوں کو درست کیا۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 13 Sep 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Sep 2019, 1:10 PM IST