نئی دہلی: انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتی نے اپنے داماد رشی سنک کے برطانیہ کا وزیر اعظم منتخب کئے جانے پر پہلا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ سنک نے اتوار کے روز کنزرویٹوی پارٹی کی سربراہی کے مقابلہ میں فتح حاص کی اور اب وہ برطانیہ کے ہندوستانی نژاد پہلے وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے لئے تیار ہیں۔
Published: undefined
پی ٹی آئی کو اپنے ای میل کے ذریعے دی گئی اپنے پہلے رد عمل میں مورتی نے کہا، "رشی کو مبارک باد۔ ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم ان کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ہمیں یقین ہیں کہ برطانیہ کے لئے لوگوں کے لئے وہ اپنی بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔‘‘
Published: undefined
برطانیہ کے ساوتھمپٹن شہر میں 1980 میں پیدا ہونے والے رشی سنک کے والدین ہندوستانی نژاد تھے۔ والد ڈاکٹر تھے جب کہ والدہ ڈسپنسری چلاتی تھیں۔ رشی تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں اور انہوں نے ونچسٹر کالج سے سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے فلسفہ اور معاشیات میں ڈگری حاصل کی۔
Published: undefined
رشی سنک نے سیاست میں اپنا آغاز 2015 میں کیا، جب وہ پہلی بار رچمنڈ، یارکشائر سے رکن پارلیمنٹ کے طور پر پارلیمنٹ پہنچے۔ اس وقت بریگزٹ کی حمایت کی وجہ سے پارٹی میں ان کا قد بڑھتا چلا گیا۔ ریشی سوناک نے ہندوستانی ٹیک کمپنی انفوسس کے بانی این آر نارائن مورتی کی بیٹی اکشتا مورتی سے شادی کی ہے۔ اس وقت سنک اور اکشتا دو بیٹیوں کے والدین ہیں جن کا نام کرشنا اور انوشکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined