عالمی خبریں

میانمار میں زلزلے کی تباہی، اموات کی تعداد 1000 سے تجاوز، بین الاقوامی مدد کی اپیل

میانمار میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی، بین الاقوامی مدد کی اپیل کی گئی۔ وہیں، بینکاک میں بھی عمارتیں گرنے سے کئی افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>میانمار میں زلزلہ / آئی اے این ایس</p></div>

میانمار میں زلزلہ / آئی اے این ایس

 
IANS

میانمار میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ میانمار کی فوجی حکومت (جُنتا) نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ یو این کی ٹیم پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہے اور اضافی وسائل جمع کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں چتُوچک علاقے میں ایک زیر تعمیر ہائی رائز عمارت گرنے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق، 15 افراد کے زندہ ہونے کے آثار ملے ہیں، جبکہ اب تک 9 مزدوروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق، اب بھی 80 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں بڑی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے اور انجینئرز کو عمارتوں کی دراڑیں جانچنے کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

روس نے 120 ماہرین پر مشتمل امدادی ٹیم میانمار بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جس میں تجربہ کار ڈاکٹر اور سونگھنے والے کتے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب، بھارت نے "آپریشن برہما" کے تحت امدادی سامان کی پہلی کھیپ یانگون ایئرپورٹ پہنچا دی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت مشکل وقت میں میانمار کے ساتھ کھڑا ہے۔

Published: undefined

بینکاک سے بھارت لوٹنے والے ایک مسافر آلوک متّل نے بتایا کہ زلزلے کے دوران لوگ گھبرا کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ "ہم چھ گھنٹے سڑک پر بیٹھے رہے اور پھر فوراً واپسی کی فلائٹ بُک کرائی۔" ایک اور مسافر دِلیپ اگروال نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے بہت شدید تھے اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے عمارت کو گرتے دیکھا۔

میانمار اور بینکاک میں جاری ریسکیو آپریشن میں درجنوں ٹیمیں مصروف ہیں، جبکہ ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مزید جھٹکوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined