عالمی خبریں

اشرف غنی نے افغانستان کے صدر کا لیا حلف، تقریب کے دوران ہوئے کئی دھماکے

اشرف غنی نے تکنیکی مسائل اور دھاندلی کے الزامات اور تمام تنازعات کے درمیان 19فروری کو آئے نتائج میں صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آج افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عہدہ اور رازداری کا حلف ایک تقریب کے دوران لے لیا۔ لیکن کابل میں منعقد اس حلف برداری تقریب کے دوران کئی دھماکے ہوئے جس کی وجہ سے تقریب میں کچھ افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ حلف برداری تقریب کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں دھماکوں کی آواز صاف سنائی دے رہی ہے اور اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کو سرگرم انداز میں اشرف غنی کے قریب آتے ہوئے دیکھا گیا۔ کچھ لوگ جھک کر اسٹیج کی طرف بڑھتے ہوئے بھی نظر آئے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اشرف غنی نے تکنیکی مسائل اور دھاندلی کے الزامات اور تمام تنازعات کے درمیان 19فروری کو آئے نتائج میں صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے کابل میں واقع صدارتی محل میں دوسری بار صدر کے عہدہ کا حلف لیا۔

Published: undefined

دوسری طرف صدر کے عہدہ کے امیدوار اور اشرف غنی کے اہم حریف عبداللہ عبداللہ نے بھی اسی وقت ایک الگ تقریب منعقد کرکے صدر کے عہدہ کا حلف لیا۔ امریکہ کے امن کے سفیر زیلمی خلیل زاد نے دونوں فریقین سے اس معاملہ پر اطمینان بخش حل نہیں نکلنے تک تقریب کا انعقاد ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی لیکن کسی بھی فریق نے ان کی اپیل نہیں مانی۔

Published: undefined

عبداللہ عبداللہ کو قبائلی لیڈروں کی حمایت حاصل ہے جنہیں ’کنگ میکر‘ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے انتخابی نتائج کو منسوخ کرنے کی اپیل کی۔ طالبان نے بھی حلف برداری تقریبات پر اختلاف سے امن کے عمل پر خطرہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ اس برس ہوئے صدارتی انتخابات میں صرف 43فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جس سے انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوال کھڑے ہوگئے ۔ ڈاکٹر عبداللہ نے غنی پر انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے نتائج کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined