عالمی خبریں

معمر قذافی کا بیٹا طرابلس کی جیل سے آزاد، ترکی کے لیے روانہ

2011 میں معمر قذافی کے خلاف بغاوت اور قتل نے لیبیا میں ان کے خاندان کے لیے سیاسی عدم استحکام اور عدم تحفظ کا دور شروع کیا، ان کے تین بیٹے مارے گئے جبکہ سعدی قذافی نائیجر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

سعدی قذافی، تصویر آئی اے این ایس
سعدی قذافی، تصویر آئی اے این ایس 

طرابلس: لیبیا کے سابق رہنما اور آمر معمر قذافی کے بیٹے سعدی قذافی کو طرابلس کی جیل سے رہا کر دیا گیا ۃے جس کے بعد وہ فوری طور پر ترکی روانہ ہو گئے۔ مقامی اخبار 'لیبیا آبزرور' نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ 2011 میں معمر قذافی کے خلاف بغاوت اور قتل نے لیبیا میں ان کے خاندان کے افراد کے لیے سیاسی عدم استحکام اور عدم تحفظ کا دور شروع کیا۔ ان کے تین بیٹے مارے گئے جبکہ سعدی قذافی نائیجر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسے 2014 میں گرفتار کیا گیا اور لیبیا کے نئے حکام کے حوالے کیا گیا۔

Published: undefined

سعدی قذافی اپنے والد کے دور میں پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی ہوا کرتے تھے۔ اس کی حوالگی کے بعد اس پر کئی جرائم کے الزامات عائد کئے گئے۔ سعدی قذافی پر2011 کی بغاوت کے دوران مظاہرین کے خلاف مختلف جرائم اور 2005 میں لیبیا کے فٹ بال کھلاڑی بشیر ریانی کے قتل سمیت کئی الزامات لگائے گئے۔ تاہم قتل کا الزام 2018 میں خارج کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined