عالمی خبریں

’تبلیغ کی تو قتل ہو جاؤ گے‘ مسجد پر اسلام مخالف نعرے تحریر

حالیہ کچھ برسوں سے یورپ میں آباد مسلمانوں کی مساجد پر ہونے والے حملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اب یورپی ملک چیک جمہوریہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر کی ایک مسجد کو ’اسلام مخالف نعروں‘ سے نشانہ بنایا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مقامی پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی طرف سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مسجد کی دیواروں پر لکھا گیا، ''چیک جمہوریہ میں اسلام نہ پھیلاؤ ورنہ ہم تم کو قتل کر دیں گے۔‘‘ پولیس کے ترجمان بوہمل ملاسک کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ املاک کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اگر ملزمان پکڑے گئے تو انہیں ایک برس قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

Published: 05 Jan 2020, 7:11 PM IST

جمہوریہ چیک میں مسلم کمیونٹی کے نمائندہ ادارے کے صدر منیب حسن کا نیوز ایجنسی سی ٹی کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس 'براہ راست دھمکی‘ کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ پر بھی نامعلوم افراد کی طرف سے ایسی ہی دھمکیاں جاری کی گئی ہیں۔ منیب حسن کا کہنا تھا کہ اس دھمکی کو دنیا بھر میں مساجد پر ہونے والے حملوں اور چیک جمہوریہ میں مسلمانوں کے خلاف پائے جانے والے تعصبات کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ چیک جمہوریہ میں مسلمانوں کی تعداد بہت ہی کم ہے۔

Published: 05 Jan 2020, 7:11 PM IST

سن 2011 کے اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں تین ہزار تین سو مسلمان آباد ہیں لیکن غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس یورپی ملک میں آباد مسلمانوں کی تعداد دس ہزار سے بیس ہزار کے درمیان ہے۔ چیک جمہوریہ کی مجموعی آبادی تقریباً گیارہ ملین نفوس پر مشتمل ہے۔

Published: 05 Jan 2020, 7:11 PM IST

حالیہ چند برسوں کے دوران یورپ بھر میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے کوئی واضح اعداد و شمار موجود نہیں ہیں لیکن سن 2018 میں صرف جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف آٹھ سو سے زائد حملے ہوئے اور چالیس سے زائد مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔

Published: 05 Jan 2020, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Jan 2020, 7:11 PM IST