عالمی خبریں

افغانستان: نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں دو بم دھماکے، 30 ہلاک، 60 سے زیادہ زخمی

افغانستان میں  نماز جمعہ کے دوران مسجد میں یکے بعد دیگرے دوبم دھماکوں میں تقریباً 30 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، ہلاک شدگان میں بڑی تعداد میں نمازی شامل ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

افغانستان میں  نماز جمعہ کے دوران مسجد میں یکے بعد دیگرے دوبم دھماکوں میں تقریباً 30 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک شدگان میں بڑی تعداد میں نمازی شامل ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران اچانک زوردار بم دھماکے ہوئے جسے سے مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے اورعمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

Published: 18 Oct 2019, 6:08 PM IST

مشرقی صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا کہ متاثرین میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو مسجد میں موجود تھے لہذا ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 20 نمازیوں کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 50 زخمی ہیں جن میں سے 9 کی حالت نازک ہے۔ ننگرہار پولس چیف کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا ۔ طالبان سمیت کسی بھی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

Published: 18 Oct 2019, 6:08 PM IST

واضح رہے کہ افغان طالبان اورامریکہ کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کو صدر ٹرمپ نے آخری مراحل میں اچانک ختم کردیا تھا جس کے بعد سے افغانستان میں حملوں میں شدت آئی ہے جب کہ تاحال صدارتی الیکشن کے نتائج کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔

Published: 18 Oct 2019, 6:08 PM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Oct 2019, 6:08 PM IST