عالمی خبریں

کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار سےتجاوز

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، ان کے ہیلتھ سیکریٹری اور وزیر صحت بھی اب شہزادہ چارلس کے بعد اس وائرس کا شکارہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کا قہررکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہےاوراب پوری دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ 96 ہزار سےزیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ واضح رہے اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار ہے۔

Published: undefined

چین سےشروع وہانے والے اس وبائی وائرس سے اب سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں یہ تعداد چین سے بھی بہت آگے پہنچ گئی ہے۔امریکہ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے ۔ امریکہ میں کورونا سے 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، ان کے ہیلتھ سیکریٹری اور وزیر صحت بھی اب شہزادہ چارلس کے بعد اس وائرس کا شکارہوگئے ہیں۔ادھر ملیشیا کے شاہی گھرانے میں بھی یہ مرض پہنچ چکا ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جہاں وائرس سے 9134 ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

Published: undefined

چین نے عارضی طور پر غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بات چیت ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے درپیش خطرات کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

Published: undefined

آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک سے آنے والے شہریوں کو ہوٹل میں قرنطیہ کیا جائے گا جبکہ انڈیا کی حکومت نے تقریباً 23 ارب کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔دنیا میں ایک چوتھائی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے جس میں کئی حکومتوں نے تمام کاروبار بند اور صرف ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رکھنے کا حکم دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined