عالمی خبریں

برازیل میں ایک دن میں کورونا سے چار ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت

رپورٹ کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد آ رہی ہے اور ان کی موت واقع ہو رہی ہے۔ کچھ شہروں میں لوگ علاج کے منتظر ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

برازیلیا: برازیل میں پہلی بار، کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 4000 سے زائد افراد کی جانیں گئیں۔ بی بی سی کی رپورٹ میں منگل کے روز کہا گیا ہے کہ نئی اموات کے اعداد و شمار کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 337000 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد آ رہی ہے اور ان کی موت واقع ہو رہی ہے۔ کچھ شہروں میں لوگ علاج کے منتظر ہیں۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ملک کے بہت سارے علاقوں میں صحت کا نظام خراب ہونے کے دہانے پر ہے۔

Published: undefined

لیکن صدر جیئر بولسنارو کووڈ کیس اور اموات کی تعداد بڑھنے کے باوجود اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والا نقصان وائرس کے اثرات سے بھی بدتر ہوگا اور عدالتوں میں مقامی حکام کی عائد کی گئی کچھ پابندیوں کو واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

منگل کے روز صدر کی رہائش گاہ کے باہر حامیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کوارنٹائن اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ وہ موٹاپا اور افسردگی سے جڑے تھے اور بے روزگاری اس کی ایک وجہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 4195 اموات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ برازیل نے وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 1.3 لاکھ ست زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مارچ میں ہی کورونا سے ریکارڈ 66570 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined